مقبول خبریں
روٹری کلب کے راہنما ڈاکٹر سہیل قریشی کے اعزاز میں سماجی کمیونٹی شخصیت چوہدری محمود کا استقبالیہ
پاکستان سے آئے وکلا کے اعزاز میں ورلڈ وائیڈ سالیسٹرز کے ڈائیریکٹر محمد اشفاق کا استقبالیہ
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
سابق صدر پی ٹی آئی یارکشائر اینڈ ہمبر ریجن طاہر ایوب خواجہ کا اپنی رہائش گاہ پر محفل کا انعقاد
بے نظیر بھٹو: چراغ بجھ گیا لیکن روشنی زندہ ہے
پکچرگیلری
Advertisement
راچڈیل کونسل نے کشمیری و پاکستانی نژاد برطانوی سیاستدانوں کو اہم ذمہ داریاں سونپ دیں
راچڈیل (محمد فیاض بشیر)راچڈیل کونسل نے ایک بار پھر کشمیری و پاکستانی نژاد برطانوی سیاستدانوں کی قابلیت اہلیت ،سیاسی سوجھ بوجھ اور محنت کے بل بوتے پر انہیں کابینہ میں شامل کر کے اہم ذمہ داریاں سونپ دیںان میں ڈپٹی لیڈر آف کونسل راچڈیل کونسلر عدالت علی،ڈپٹی میئر آف راچڈیل کونسلر عاصم رشید، ممبر آف کیبنٹ کمیونیٹیز کیئر کونسلر پروفیسر افتخار احمد، چیئر آف راچڈیل ساؤتھ ٹاؤن شپ کونسلر محمد زمان،چیئر آف پلاننگ اینڈ لائسنسنگ کونسلر شکیل احمد،اسسٹنٹ کیبنٹ ممبر آف فنانس کونسلر رانا فیصل،اسسٹنٹ ممبر آف کیبنٹ ریجنریش کونسلر پروفیسر شاہ وزیر۔یہ بات قابل ذکر ھے کہ راچڈیل کونسل میں کل 60 کونسلرز ہیں۔جن میں ایشین کونسلرز کی کل تعداد 11 ھے۔کونسل ممبرز اور آبادی کے لحاظ سے ایشینز کی تعداد اقلیت میں ھونے کے باوجود کونسل میں ڈپٹی لیڈر، میئر،ڈپٹی میئر،کیبنٹ ممبر،اسسٹنٹ کیبنٹ ممبر کا بننا یقیناً ایشینز کونسلرز کی شب و روز محنت و قابلیت کا نتیجہ ھے۔راچڈیل میں بسنے والی پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کے لیے پاکستانی و کشمیری کونسلرز کا کونسل میں اعلی عہدے پر فائز ھو کر تمام کمیونیٹیز کے لیے خدمات سر انجام دینا باعث فخر ھے۔راچڈیل میں بسنے والی تمام کمیونیٹیز کے افراد آپ سب کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ھیں اور آپ سب سے یہ امید رکھتے ہیں کہ آپ اپنی قابلیت و عہدے سے تمام راچڈیلین کمیونیٹیز کی خدمات میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے۔