مقبول خبریں
پاکستان میں صاف پانی کی سہولت کو ممکن بنانے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کرونگی:زارہ دین
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
بھٹو کے جیالے ہیں مرتے دم تک اس پارٹی کا ساتھ نہ چھوڑیں گے: یوم تاسیس پر خطاب
لوٹن ... پاکستان پیپلز پارٹی کا 46واں یوم تاسیس لوٹن برانچ کے تحت جوش و جذبے کیساتھ منایا گیا۔تقریب کی نظامت ملک مسعود رانا جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی لوٹن نے کی۔ چیئرمین فیڈرل کونسل میاں افضل خالد نے کہاکہ لوٹن برانچ نے اس تقریب کو منعقد کرکے ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ پیپلز پارٹی دنیا کے کونے کونے میں ہے اور اسے کوئی ختم نہیں کر سکتا۔ ڈپٹی جنرل سیکرٹری پی پی پی برطانیہ ابرار میر نے کہاکہ تجدید عہد کے اس دن ہم اپنے شہید لیڈروں سے یہ وعدہ کرتے ہیں کہ ہم پارٹی کو اپنے گھر سے منظم کریں گے۔ انچارج کلچرل افئیرز خادم حسین ناصر نے کہاکہ ہم بھٹو کے جیالے ہیں اور مرتے دم تک اس پارٹی کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔ صدر لوٹن برانچ بشیر ناز نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہوئے کہاکہ عظیم لیڈر کی یہ جماعت حقیقی معنوں میں عوامی جماعت ہے۔ چئیرمین پی وائی او برطانیہ مہربان ملک نے کہاکہ ہم نوجوان پارٹی کو اپنی ہر طرح کی خدمت کا پورا یقین دلاتے ہیں اور بزرگوں کی رہنمائی میں پارٹی کا نظریہ گھر گھر پہنچائیں گے۔ تقریب میں کیک بھی کاٹا گیا جبکہ تمام حاضرین نے آصف علی زرداری بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار بھی کیا۔ چوہدری محمد ظفر ،خواجہ عدنان جنرل سیکرٹری PYOلوٹن ، سبحانی شمشیر کے علاوہ دیگر نے شرکت کی۔