مقبول خبریں
علامہ احمدنثار بیگ قادری ؒ کا سالانہ عرس ،علمائے کرام ومشائخ کی بڑی تعداد میں شرکت
مہنگائی کی ذمے دار عمران خان حکومت ہے ،شہباز شریف
دعوت اسلامی برمنگھم کے زیر اہتمام خراب موسم کے باوجودجشن عید میلاد النبیؐ کا جلوس
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
حاجی ارشد حسین کی جانب سےغوثیہ مسجد لیڈز میں یکجہتی کشمیر کی تقریب کاا نعقاد
آتش فشاں
پکچرگیلری
Advertisement
قرآن مجید کو ترجمے کیساتھ پڑھنے سے اس کی تعلیمات کا پتہ چلے گا :پیر ابو احمد مقصود مدنی
فرانس(محمد فیاض بشیر)قرآن کریم ہمیں دنیا کی ہر نعمت دیتا ہے ۔رب کریم نے خشکی اور تری کا علم اس میں رکھ دیا اور ہمیں قرآن مجید کی تعلیمات کا پتہ تب ہی چلے گا جب اسے مترجم پڑھیں ۔رب اللعالمین نے قرآن مجید کو ماہ رمضان میں اتارا اور اسے امت مسلمہ کے لیے مشعل راہ قرار دیا۔ ان حقائق کا حوالہ ادارہ نور السلام فیصل آباد کے بانی پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے فرانس کے شہر پیرس کی مسجد میں جمعتہ الوداع کا خطبہ دیتے ہوئے اہل ایمان کی سماعتوں تک پہنچا کر سینے میں اتارا۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جو بندہ رمضان المبارک کا بابرکت مہنیہ پائے عبادت نہ کرے روزے نہ رکھے تو رب العالمین اس سے راضی نہیں ہوتا اور ایسے شخص سے جنت کے سائے دور کر دیے جاتے ہیں۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ اسی جس شخص نے ماں باپ کا بڑھاپا پایا اور انکی خدمت نہ کی خداوند کریم اس سے ناراض ہو گیا اور وہ جنت حاصل نہ کر سکےاور جو مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود نہ بھیجے وہ بھی رب کریم کی جنت سے دور ہوا۔ پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں جہاں بھی قرآن مجید پڑھا جاتا ہے ایک ہی طریقہ کار ہے ۔ قرآن مجید بارے رب العالمین کا ارشاد ہے کہ قرآن کو میں نے نازل کیا اور اسکی حفاظت بھی خود کروں گا ۔ جمعتہ الوداع کے روح پرور موقع پر انہوں نے امت مسلمہ اور دکھی انسانیت کے لیے رب العالمین کی بارگاہ اقدس میں گڑگڑا کر خصوصی دعا بھی ۔بابو جی شاہ نواز،ابرار کیانی، لعل کیانی پاپا اشفاق، راجہ ظہیر،راجہ ضمیر،منظور کیانی،حسن کیانی، شمسی اور علامہ مولانا محمد ریاض نقشبندی اور مسلمان کمیونٹی کے دیگر افراد نے جمعتہ الوداع کی نماز ادا کی۔