مقبول خبریں
مقبوضہ کشمیر کےعوام کو بھارتی چنگل سےنجات دلانے کیلئے برطانوی حکومت کردار ادا کرے:راجہ نجابت
ڈیبی ابراھم کی قیادت میں ممبران پارلیمنٹ اور کمیونٹی رہنماؤں کی لارڈ طارق احمد سے ملاقات
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز اورسیمینارز منعقد کریگی : راجہ نجابت
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کی وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اور شاہ غلام قادر سے ملاقات
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
راجہ نجابت حسین کا مسئلہ کشمیر پر بحث میں حصہ لینے پر ارکان یورپی پارلیمنٹ کو خراج تحسین
جب ریت پہ لکھو گے محبت کی کہانی!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مسلم کانفرنس کے رہنما چوہدری بشیر رٹوی کی طرف سے چوہدری علی شان سونی کے اعزاز میں افطار پارٹی
مانچسٹر (محمد فیاض بشیر)مسلم خان برطانیہ کے سابق صدر صدر چوہدری محمد بشیر رٹوی نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ممبر وسابق وزیرچوہدری علی شان سونی کے اعزاز میں میں سالفورڈ لنک پروجیکٹ میں ایک افطار پارٹی دی جس میں کمیونٹی کی سیاسی و سماجی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر پر چوہدری علی شان سونی کا کہنا تھا تھا کہ وہ وہ جب بھی بھی برطانیہ کے دورے پر آتے ہیں تو اپنی کمیونٹی کی مہمان نوازی مثالی ہوتی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہاں بسنے والی کشمیری کمیونٹی انکی ہر طرح سے مالی اور اخلاقی مدد کرتی ہے اور لوگوں کے اندر سیاسی جماعتوں سے بالاتر ہوکرجو پیارومحبت بہت پایا جاتا ہے ہے قابل رشک ہے ۔ان کا کہنا تھا کمیونٹی کا یہ رویہ ان کے لیے لیے سرمایہ حیات ہے۔بھارت میں ہونے والے حالیہ الیکشن میں بھارتی جنتا پارٹی کی واضح اکثریت سے کامیابی پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا تھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی ایک انتہا پسند شخصیت کے مالک ہیں مقبوضہ کشمیر کے اندر بھارتی سکیورٹی اداروں کی جارحیت تاریخ کی بدترین ہے اور اس مسئلہ کو اٹھانے میں کشمیری کمیونٹی جو برطانیہ میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے ہمیں اس پر فخر ہے اور وہ دن دور نہیں ہیں جب کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق خود ارادیت مل کر رہے گا۔ان کا کہنا تھاکہ آزاد کشمیر کے خطا کے اندر جو اس وقت سیاسی عدم استحکام پایا جاتا ہے اس سے تحریک آزادی کشمیر پر برا اثر پڑ سکتا ہے کیونکہ کہ آزاد کشمیر کشمیری قوم کی آزادی کا بیس کیمپ ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ جس علاقہ سے وہ تعلق رکھتے ہیں وہ آزاد کشمیر اور بھارت کو ایک دوسرے سے جدا کرتی ہے آئے روز اس خونی لکیر پر بھارت کی وحشیانہ گولہ باری ہمارے رہائشیوں کے لیے لیے باعثِ اذیت ہے یہ سلسلہ رکنا چاہیے اور بھارت کوہوش کے ناخن لینے چاہیں۔ پاکستان اور بھارت کو مذاکرات کی میز پر بیٹھ کر مسئلے کو پرامن طریقے سے حل کرنا چاہیے چاہیے تاکہ خطے کے اندر استحکام پیدا ہو اور غربت کا خاتمہ ہو سکے۔انہوں نے میزبان چوہدری محمد بشیر رٹوی کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے سیاسی جماعتوں سے بالاتر ہوکر کر یہاں پر دوست احباب کو اکٹھا کیا اور انہیں بھی ملاقات کا موقع فراہم کیا ایسی تقاریب کبھی فراموش نہیں کی جاسکتیں۔ راجہ آفتاب شریف شریف چوہدری محمد شبیر احمد بہملوی،چوہدری محمد سردار ،شہناز صدیق،عمران چوہدری بریڈفورڈ سے آئے خالد خالق،سعید شیخ ،راچڈیل سے لالہ بابو علی اصغر بولٹن سے شیخ ندیم احمد اور گریٹر مانچسٹر کے صحافیوں نے بھی شرکت کی۔چوہدری محمد بشیر رٹوی نے مہمان خصوصی چوہدری علی شان سونی کا دلی شکریہ ادا کیا کہ مختصر وقت کے نوٹس پر انہوں نے افطار پارٹی کی دعوت کو قبول کیا اور عزت بخشی۔