مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
برطانیہ اور پاکستان کے بہتر تعلقات میں اوورسیزکمیونٹی کا بڑا کردارہے:حسین شہید سرور،راجہ ریاست
لوٹن ... ممتازسیاسی و سماجی رہنماسیدحسین شہید سرور نے برطانیہ کے دورے پر آئے ہوئے چیف انجینئر برقیات آزادکشمیرراجہ ریاست خان کے اعزازمیں ظہرانہ دیا۔ اس موقع پر دیگر اہم شخصیات سردارنفیس سرور، افتحارملک ایڈوکیٹ، یاسر حسن راجہ، کاشف مشتاق، فیصل حبیب اور شاہد حسین سید بھی موجود تھے۔ اس دوران آزاد کشمیرکی صورتحال خاص طورپر لائن کنٹرول پر بھارتی فائرنگ جیسے واقعات پر تبادلہ خیال کیاگیااور ان حملوں پر تشویش ظاہرکی گئی۔ آزادکشمیرمیں بجلی کے منصوبوں کے بارے میں بھی گفتگو کی گئی۔ سید حسین شہید سروراور دیگر شخصیات نے راجہ ریاست خان کے لیے نیک تمناوؤں کا اظہارکیا اور ان کی مزیدکامیابیوں اورکامرانیوں کے لیے دعاکی۔راجہ ریاست خان نے ظہرانے کی دعوت پر میزبان کاشکریہ اداکیا اور کہاکہ برطانیہ میں رہنے والے کشمیری اورپاکستانی اپنے وطن سے بے حد محبت کرتے ہیں اور ان کی طرف سے بھرپورمہمان نوازی اس بات کا منہ بولتاثبوت ہے۔سید حسین شہید سرور نے کہاکہ آزاد کشمیراورپاکستان سے آنے والا ہرشخص ہمارے قابل قدر ہے ۔ ہم برطانیہ میں رہ کربھی اپنے آبائی وطن کو نہیں بھولے۔انھوں نے کہاکہ برطانیہ اور پاکستان کے تعلقات کو بہتربنانے میں بھی اوورسیزکشمیریوں اور پاکستانیوں کا بڑا کردارہے۔