مقبول خبریں
مقبوضہ کشمیر کےعوام کو بھارتی چنگل سےنجات دلانے کیلئے برطانوی حکومت کردار ادا کرے:راجہ نجابت
ڈیبی ابراھم کی قیادت میں ممبران پارلیمنٹ اور کمیونٹی رہنماؤں کی لارڈ طارق احمد سے ملاقات
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز اورسیمینارز منعقد کریگی : راجہ نجابت
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کی وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اور شاہ غلام قادر سے ملاقات
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
راجہ نجابت حسین کا مسئلہ کشمیر پر بحث میں حصہ لینے پر ارکان یورپی پارلیمنٹ کو خراج تحسین
جب ریت پہ لکھو گے محبت کی کہانی!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مئیر کونسلر جاوید اقبال نے کمیونٹی کی خدمات کیلئے دن رات کوشش کی ہے:پیر ابو احمدمحمدمقصود مدنی
اولڈہم (محمد فیاض بشیر)ادارہ نور السلام فیصل آباد پاکستان کے بانی پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے اولڈہم کونسل کے مئیر کونسلر جاوید اقبال کی مئیر چیرٹی اپیل میں انکے چیمبر جا کر چندہ دیا ۔ مئیر جاوید اقبال نے پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی کو برطانیہ میں نوجوان نسل کو دین اسلام کے مثبت پہلوؤں کی تبلیغ اور انسانیت کی تعلیم دینے کے صلہ میں مئیر کی تعریفی سند پیش کی اسکے بعد ندیم ارشاد کی رہائش گاہ پر افطار پارٹی دی گئ پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے مئیر جاوید اقبال کی شدید علیل بیٹی کی صحت وتندرستی کے لیے رب العالمین کی بارگاہ اقدس میں خصوصی دعا کی۔ حاجی محمد اشفاق وارثی ، عبد القیوم مدنی۔ کاروباری سماجی کمیونٹی شخصیت نواز علی کے علاوہ نوجوان حیدر علی اور حسن علی بھی موجود تھے ۔پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی کا کہنا تھا کہ انتہائی خوشی کے لمحات ہیں کہ مئیر جاوید اقبال نے مئیرشپ کی ایک سال کی مدت مکمل کر لی ہے اور اپنی شفقت محبت اور پیار سے اپنے علاقے اور کمیونٹی کی خدمت کی ہے اور علاقے کو سنوارنے اور کمیونٹی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے دن رات بہت کوشش کی اور اسی وجہ سے کمیونٹی نے انہیں دوبارہ کونسلر منتخب کر لیا ہے میں انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ان کا مذید کہنا تھا کہ مئیر نے کونسل کے لیے مئیر کی چیرٹی کے لیے فنڈ ریزنگ کی وہی شخص ایسا کر سکتا ہے جسکے دل میں اپنے علاقے کے لیے درد محبت خلوص اور دکھی انسانیت کا جذبہ ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ مئیر نے مجھے بھی تعریفی سند پیش کی جو میرے لیے اعزاز کی بات ہے میں تہہ دل سے انکے روشن مستقبل اور صحت وسلامتی کے لیے دلی دعا گو ہوں۔ مئیر جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ کمیونٹی نے میری اپیل پر مئیر چیرٹی کے لیے فنڈز دیے اور ایک بار پھر مجھے کونسلر بھی منتخب کیا ۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ قبلہ پیر محمد مقصود مدنی ہمارے لیے باعث رحمت ہیں دین اسلام کی ترویج اور اسلام کے مثبت پہلو کو اجاگر کرنے کیلئے محنت ولگن سے کام کر رہے ہیں میں انکے ادارہ نور السلام کی ترقی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔ حاجی محمد اشفاق وارثی نے مئیر جاوید اقبال ،قبلہ پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی اور میزبان ندیم ارشاد کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے افطار پارٹی کا اہتمام کر کے ہمیں مل بیٹھنے کا موقع فراہم کیا ۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ مئیر جاوید اقبال کو مئیر شپ کی مدت کا ایک سال کامیابی سے مکمل کرنے پر دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔ پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے امت مسلمہ کے اتحاد و اتفاق پاکستان کی ترقی اور بالخصوص مئیر جاوید کی شدید علیل بیٹی کے لیے خصوصی دعا کی۔