مقبول خبریں
چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام سے راجہ نجابت اورحریت رہنماء عبدالحمیدلون کی ملاقات
کرالے میں اوورسیزپاکستانیوں کی میٹنگ،مختلف طبقہ ہائے فکر کے افراد کی شرکت
دعوت اسلامی برمنگھم کے زیر اہتمام خراب موسم کے باوجودجشن عید میلاد النبیؐ کا جلوس
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سردار عتیق کی قیادت میں جدوجہد آزادی پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے:رہنما ایم سی
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
مقبوضہ کشمیرمظالم:عالمی طاقتوں، اقوام متحدہ کو کردار ادا کرنا ہو گا : ڈاکٹر سجاد کریم
بلقیس بانو زندہ کیوں؟؟؟؟؟
پکچرگیلری
Advertisement
اولڈہم لائبریری میں کمیونٹی کو جسمانی وذہنی طور پرصحت مند رہنے کیلئے ہیلتھ اویرنس ڈے کا انعقاد
اولڈہم (محمد فیاض بشیر)اولڈہم لائبریری میں کمیونٹی کو جسمانی وذہنی طور پر صحت مند رہنے کے لیے ہیلتھ اویرنس ڈے کا انعقاد کیا گیا جس میں لوگوں کے لیے مفت ہیلتھ چیک اپ کی سہولت دستیاب تھی۔ مئیر کونسلر جاوید اقبال ،ماہر معالج دلی امراض ڈاکٹر سنیل اگروال ،سماجی کمیونٹی ورکر کلثوم، ایونٹ کے رچرڈ ، ششی موہن داس، انڈین ایسوی ایشن کے بھارت کمہار سوڈیا اور جسمانی ورزش کی ماہر معالج امیتا پٹیل نے شرکت کی اور لوگوں کو صحت مند رہنے بارے پیشہ ورانہ مفید مشورے دیے۔ اس موقع پر مئیر جاوید اقبال کے ہیلتھ اویرنس ڈے کا انعقاد ساتھ ساتھ گروپ نے کیا ہے اور پچھلے نو برسوں سے اسکا مسلسل انعقاد ہو رہا ہے ان کا مذید کہنا تھا کہ معاشرے کے اندر نمایاں خدمات سر انجام دینے کے لیے جسمانی و ذہنی طور پر صحت مند ہونا ضروری ہے اس لیے ہمیں روزمرہ کی مصروف ترین زندگی سے وقت نکال کر اپنی صحت کا خاص خیال رکھنا چاہئیے۔ ڈاکٹر سنیل اگروال کا کہنا تھا کہ کہ ہر فرد کو صحت مند رہنے کے لیے باقاعدگی سے اپنا میڈیکل چیک اپ ضرور کروانا چاہیے ان کا مذید کہنا تھا کہ ہماری کمیونٹی کے اندر دل کے امراض بھی زیادہ ہیں اسکے لیے ضروری ہے کہ ابتدائی تشخیص ہو کیونکہ اس سے علاج ممکن ہوتا ہے۔ بھارت کمہار سوڈیا کا کہنا تھا کہ ایشیائی کمیونٹی کے اندر ذیابیطس، فالج اور دل کے امراض زیادہ ہیں اس بارے یہاں پر پیشہ ورانہ معلومات دی گئ جو کمیونٹی کے لیے فائدہ مند ہے ۔ جسمانی ورزش کی ماہر معالج امیتا پٹیل کا کہنا تھا کہ ہم مسلسل نو برسوں سے کمیونٹی کو مفت مشورہ دینے کی سہولت فراہم کر رہے ہیں جس میں مساج اور ورزش وغیرہ کے فوائد بارے آگاہی بھی دی جاتی ہے۔ رچرڈ کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کا انعقاد بہتری کی جانب مثبت قدم ہے اور ہم سگریٹ نوشی ترک کرنے بارے بھی لوگوں کی ہر ممکن مدد کرتے ہیں۔ ششی موہن داس نے بھی اسے خوش آئند قرار دیا۔