مقبول خبریں
سیاسی ،سماجی کمیونٹی شخصیت بابو لالہ علی اصغر کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال بارے میٹنگ کا انعقاد
بھارتی ظلم و جبر؛ برطانیہ کے بعد امریکی اخبارات میں بھی مسئلہ کشمیر شہہ سرخیوں میں نظر آنے لگا
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز اورسیمینارز منعقد کریگی : راجہ نجابت
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت کا کشمیر پٹیشن پر دستخطی مہم کا آغاز ،10ستمبر کو پیش کی جائیگی
کافر کو جو مل جائے وہ کشمیر نہیں ہے!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
راجہ نجابت حسین کی قیادت میں وفد کی برطانیہ کے شیڈو وزرا ممبران پارلیمنٹ سے ملاقات
مانچسٹر(فیاض بشیر)جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے وفد کی چیئرمین راجہ نجابت حسین کی قیادت میں پاکستانی کمیونٹی سینٹر مانچسٹر میں برطانیہ کے شیڈو وزرا ممبران پارلیمنٹ سے ملاقات،ملاقات میں یورپی پارلیمنٹ کے انتخابات کے موقع پر تحریک حق خود ارادیت کی سرگرمیوں،رمضان المبارک میں کشمیر سیمینارز،کمیونٹی پروگرامات منعقد کرنے پر اتفاق،شیڈو وزرا ممبران پارلیمنٹ کی تحریک حق خود ارادیت کے وفد کو مستقبل کی سرگرمیوں میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی،جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کے زیر اہتمام یورپی پارلیمنٹ کے انتخابات کے موقع پر فرینڈز آف کشمیر گروپ کے ممبران اور امیدواران کی سپورٹ کیلئے کشمیر سیمینار کے انعقاد کا فیصلہ،20مئی کو کمیونٹی سینٹر مانچسٹر میں کانفرنس و سیمینار میں ممبران یورپی و برطانوی پارلیمنٹ،کونسلرز،امیدواران،وومن لیڈرز شرکت کریں گے،تحریک حق خود ارادیت کے وفد نے شیڈو و امیگریشن وزیر ایم پی افضل خان،ممبر یورپی پارلیمنٹ ایم ای پی واجد خان،ممبر یورپی پارلیمنٹ ایم ای پی جولی وارڈ،شیڈو وزیر ایم پی بیرسٹر یاسمین قریشی،ایم پی کیتے گرین،برطانوی پارلیمنٹ میں سی پیک گروپ کے چیئرمین ایم پی فیصل رشید اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں،اس موقع پر ممبران یورپی پارلیمنٹ نے تحریک حق خود ارادیت کے عہدیداران کو یقین دلایا کہ وہ کشمیریوں کی تحریک کی حمایت اور حق خود ارادیت کیلئے ہر فورم پر ساتھ دیں گے،اس موقع پر جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے چیئرمین راجہ نجابت حسین،سیکرٹری جنرل محمد اعظم،برطانیہ کی چیئرمین کونسلر یاسمین ڈار،وائس چیئرمین برطانیہ امجد حسین مغل اور دیگر نے کہا کہ تحریک حق خود ارادیت کے پلیٹ فارم سے یورپی پارلیمنٹ کے انتخابات اور اس کیلئے جاری مہم میں کشمیریوں کی جدوجہد کی حمایت کرنے والوں کی بھرپور مہم چلائیں گے اور اس حوالے سے مختلف پروگرامات منعقد کر کے کشمیر دوست اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کرنے والے امیدواروں کی حمایت کیلئے کمیونٹی کو قائم کیا جائے گا،تحریک حق خود ارادیت اس سلسلہ میں ایک بڑے کشمیر سیمینار کا انعقاد کرے گی جس میں ممبران یورپی و برطانوی پارلیمنٹ سمیت اہم شخصیات شریک ہوں گی،تحریک حق خود ارادیت کے عہدیداران نے کمیونٹی سے اپیل کی کہ وہ ایسے امیدواران کو ووٹ دیں جنہوں نے کسی بھی سطح پر کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کی اور پارلیمنٹ میں بھی مسئلہ کشمیر اٹھانے کا عزم رکھتے ہوں۔