مقبول خبریں
مسلم کانفرنس کے رہنما چوہدری بشیر رٹوی کی طرف سے چوہدری علی شان سونی کے اعزاز میں افطار پارٹی
کونسلر محمد صادق نے دوسری بار میئر لندن بارو آف سٹن کا حلف اٹھالیا، کمیونٹی کی مبارکباد
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پلیک گیٹ ہا ئی سکول بلیک برن میں تعینات ٹیچر کیتھرین نے روزے رکھنے شروع کر دیے
میرے سارے خواب سمندر جیسے ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
الفال میڈیکل گروپ دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف عمل ہے:مئیر اولڈہم کونسلر جاوید اقبال
اولڈہم (محمد فیاض بشیر)اولڈہم کے مئیر کونسلر جاوید اقبال نے الفال میڈیکل گروپ کے ڈاکٹر عبد الحفیظ اور ڈاکٹر ریاض الفلوجی کو مقامی اور بین الاقوامی سطح پر کمیونٹی کی طبعی خدمات کے صلہ میں تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا۔ اس قابل فخر موقع پر مئیر کونسلر جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ الفال میڈیکل گروپ مقامی اور بین الاقوامی سطح پر دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف عمل ہے انکے کام سے بے حد متاثر ہوں یہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں سے ہٹ کر بھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ہیں ۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ الفال میڈیکل گروپ دوسروں کے لیے قابل تقلید ہیں اور انکی کمیونٹی خدمات کے صلہ میں تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا ہے اور امید ہے کہ مستقبل میں یہ کمیونٹی کی آگے سے بڑھ کر خدمت کریں گے۔ ڈاکٹر عبد الحفیظ کا کہنا تھا کہ ہماری پوری ٹیم سخت محنت و لگن سے کمیونٹی کی خدمت کرتی ہے اور ہمیں قومی ایوارڈ کے لیے بھی نامزد کیا گیا ہے مئیر جاوید اقبال کی طرف سے ہماری خدمات کو سراہانا اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازنا ہمارے لیے اعزاز ہے ۔ان کا مذید کہنا تھا کہ وہ الفال میڈیکل گروپ میں آنے والے تمام مریضوں کی ہر ممکن مدد کرتے ہیں۔ ڈاکٹر ریاض الفلوجی کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شریف النفس اور محنتی ہیں اور میں الفال گروپ کی تمام تر ذمہ داریاں انہیں سونپ چکا ہوں یہ میرے کام کو آگے لے کر چلیں گے۔ الفال میڈیکل گروپ استقبالیہ کے شعبہ میں پیشہ ورانہ خدمات سر انجام دینے والی ششیلا کا کہنا تھا کہ ہم سب کمیونٹی کی خدمت کے جذبہ کو اپنی زندگی کا شعار بنایا ہوا ہے اور یہی ہماری کامیابی کا ضامن ہے۔