مقبول خبریں
مسلم کانفرنس کے رہنما چوہدری بشیر رٹوی کی طرف سے چوہدری علی شان سونی کے اعزاز میں افطار پارٹی
کونسلر محمد صادق نے دوسری بار میئر لندن بارو آف سٹن کا حلف اٹھالیا، کمیونٹی کی مبارکباد
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پلیک گیٹ ہا ئی سکول بلیک برن میں تعینات ٹیچر کیتھرین نے روزے رکھنے شروع کر دیے
میرے سارے خواب سمندر جیسے ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان فی الفور استعفیٰ دیں:چوہدری بشیر رٹوی،بابو لالہ علی اصغر
مانچسٹر (محمد فیاض بشیر)وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی آڈیو ٹیپ منظر عام پر آنے کے بعد آزاد کشمیر کی طرح عالمی سطح پر جہاں بھی کشمیری کمیونٹی آباد ہے سراپا احتجاج ہے ۔ مسلم کانفرنس برطانیہ کے کنوینئر چوہدری محمد بشیر رٹوی اور راچڈیل برانچ کے صدر بابو لالہ علی اصغر نے یوکے 44سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے قائد سردار عتیق احمد خان اور صدر جماعت شفیق احمد جرال نے تیرہ مئ کو آزاد کشمیر بھر میں وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان کی خاتون بارے نازیبا الفاظ میں کی گئی گفتگو بارے جو آڈیو ٹیپ منظر عام پر آئی ہے صدائے احتجاج بلند کی جو کامیاب رہی ۔ چوہدری محمد بشیر رٹوی کا مذید کہنا تھا کہ ہم برطانیہ میں دوسری سیاسی جماعتوں سے مل کر مشترکہ لائحہ عمل اپنائیں گے ہم وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس عہدے کے اہل نہیں فی الفور استعفیٰ دیں ایسی زبان ریاست کے سربراہ کو زیب نہیں دیتی۔ بابو لالہ علی اصغر نے کہا کہ بحثیت کشمیری جو بات ناگوار گزری ہے وہ وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان کی گفتگو تھی جو انکے عہدے اور کردار کے منافی ہے انہیں از خود فی الفور استعفیٰ دے دینا چاہیے۔