مقبول خبریں
حضرت عثمان غنی ؓ نے دین اسلام کی ترویج میں اہم کردار ادا کیا: علامہ ظفر محمود فراشوی
بھارتی ظلم و جبر؛ برطانیہ کے بعد امریکی اخبارات میں بھی مسئلہ کشمیر شہہ سرخیوں میں نظر آنے لگا
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز اورسیمینارز منعقد کریگی : راجہ نجابت
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت کے زیر اہتمام کشمیر کانفرنس،ممبران برطانوی و یورپی پارلیمنٹ کی شرکت
وہ جو آنکھ تھی وہ اجڑ گئی ،وہ جو خواب تھے وہ بکھر گئے
پکچرگیلری
Advertisement
راجہ فاروق حیدر خان ہوش وحواس کھو بیٹھے،فی الفور استعفیٰ دیں :راجہ آفتاب شریف
اولڈہم (محمد فیاض بشیر)وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی آڈیو ٹیپ منظر عام آنے پر بیرون ملک بسنے والی کشمیری کمیونٹی کے اندر سخت غم وغصہ اور اضطراب پایا جارہا ہے ۔ مسلم لیگ برطانیہ و یورپ کے چئیرمن سماجی اور روحانی شخصیت راجہ آفتاب شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے جو نازیبا زبان سابق وزیراعظم سردار سکندر حیات خان کی ذات کے لیے استعمال کی ہے وہ کسی ریاست کے سربراہ کو زیب نہیں دیتی۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ سردار سکندر حیات خان محسن کشمیر ہیں اور مسئلہ کشمیر اور ریاست کے لیے انکی بے پناہ خدمات ہیں جو کبھی بھی بھولی نہیں جا سکتیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان کو ماضی میں جھانکنا چاہیے کہ سردار سکندر حیات خان کی ان پر کتنی مہربانیاں ہیں احسان فراموشی انسانیت کے منافی ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ اخلاقی طور پر انہیں فی الفور استعفیٰ دے دینا چاہیے تاکہ مستقبل میں کوئی ایسی حرکت کا مرتکب نہ ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہےکہ مسلم لیگ ن کے قائدین سنجیدگی سے اس بات کا نوٹس لیں اور راجہ فاروق حیدر خان کو چلتا کر کے کسی ذمہ دار شخص کو ریاست جموں کشمیر کا سربراہ بنائیں جو اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ لیکر مسئلہ کشمیر بارے مشترکہ لائحہ عمل اپنائے اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیکیورٹی اداروں کی جانب سے انسانیت سوز کاروائیوں بارے عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں کوئ دقیقہ فروگزاشت نہ کرے۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ دوسری آڈیو ٹیپ جو منظر عام پر آئی ہے اس میں موصوف نے ایک خاتون بارے غلیظ ترین زبان استعمال کی جس سے ہم بیرون ملک بسنے والوں کے سر شرم سے جھک گئے ہیں اور جب کو ئی اس بارے بات کرتا ہے تو ندامت ہوتی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ لگتا ہے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان ہوش وحواس کھو بیٹھے ہیں کیونکہ ذہنی و جسمانی طور پر ایک صحت مند انسان ایسا نہیں کر سکتا۔ ہم برطانیہ میں بسنے والے کشمیری وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فی الفور استعفیٰ دیں وگرنہ ان کے خلاف جماعت کے اندر سے اور اپوزیشن جماعتیں گھیرا تنگ کر رہی ہیں۔