مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
برٹش کشمیری منظم اندازاورسیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکرتحریک کو آگے بڑھائیں گےتو کامیابی مقدر ہوگی
ڈربی ... ریاست جموں کشمیر کی آزادی کیلئے بیرون ملک کشمیری متحد ومنظم ہیں۔ بھارتی عزائم کو ناکام بنانے ‘ کنٹرول لائن پر دیوار بنانے کے خلاف مشترکہ مہم چلانے اور برطانوی پارلیمنٹ میں بحث کروانے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کے عہدیدار سرگرم ہو گئے ہیں۔ مقامی سیاستدان بھی کشمیریوں کی بھرپور معاونت کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے یہاں ڈربی میں ایک خصوصی اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت ریاستی علما کے ممتاز رہنما علامہ حافظ فضل احمد قادری نے کی۔ جبکہ اجلاس میں جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت یورپ کے چئیرمین راجہ نجابت حسین، پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے چئیرمین راجہ آفتاب شریف اور کشمیری رہنما چوہدری محمد مقصود مسلم کانفرنس کے مرکزی نائب صدر برائے یورپ سردار صدیق خان پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے سیکرٹری اطلاعات راجہ اشفاق اعظم ، مسلم لیگ آزاد کشمیر برطانیہ کے رہنماؤں راجہ گلریز خان، ڈاکٹر اشفاق خان مسلم کانفرنس رہنماؤں راجہ اشفاق خان حاجی محمد نجیب نوٹنگھم سے کنزرویٹو کونلسر حلیمہ خالد برٹن سے محمد جمیل اور ڈربن نارتھ سے کنزرویٹو پارٹی کی پارلیمانی امیدوار امنڈا سولو ے اور میزبان راجہ اشفاق جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی ڈربی نے خطاب کیا اور اس موقع پر برطانیہ کے مختلف شہروں سے 40سے زائد مندوبین نے شرکت کرکے مسئلہ کشمیر کو سفارتی محاذ پر اجاگر کرنے کیلئے تحریک حق خود ارادیت یورپ کے چئیرمین راجہ نجابت حسین کو بھرپور معاونت کی یقین دہانی کرائی،۔کنزرویٹو پارٹی کے پارلیمانی امیدوارنے کہاکہ انہیں مسئلہ کشمیر کے بارے میں پہلے علم نہیں تھا مگر آج کے اجلاس میں کشمیری رہنماؤں سے تفصیلی ملاقات کر کے اب وہ اپنی پارٹی اور ساتھیوں کے ساتھ ملکر کشمیریوں کی معاونت کریں گے۔ تحریک کے چئیرمین راجہ نجابت حسین نے اس موقع پر کشمیری رہنماؤں کو اپنی تنظیم کی طرف سے مسئلہ کشمیر پر لابی کے پروگراموں ، بھارتی حکومت کی طرف یس لائن آف کنٹرول پر دیوار بنانے کے خلاف مہم اور مسئلہ کشمیر پر برطانوی پارلیمنٹ میں بحث کروانے کیلئے ممبران پارلیمنٹ اور سیاسی رہنماؤں سے رابطوں کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ برٹش کشمیری اگر منظم اندازمیں بلا امتیاز سیاسی وابستگی کے تحریک کو آگے بڑھائیں گے تو ہم بھارتی حکمرانوں کو ناکام بنانے میں ضرور کامیاب ہوجائیں گے۔ اجلاس میں موجود پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ کے چئیرمین راجہ آفتاب شریف نے اپنے خصوصی خطاب میں کہاکہ کشمیریوں کی خوش قسمتی ہے کہ کشمیری نژاد پاکستانی وزیراعظم میاں نواز شریف اور اب نئے چیف آف آرمی سٹاف کی وجہ سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں میاں نواز شریف عالمی برادری کو ساتھ لے کر چلنے اور بھارت کے ساتھ مذاکرات اور امن کی جس پالیسی پر گامزن ہیں اس سے بھارت کو عالمی سطح پر پسپائی کا سامنا ہوگا۔سنی حریت کونسل برطانیہ کے سربراہ علامہ حافظ فضل احمد قادری نے اپنے صدارتی خطاب میں تفصیل سے کشمیر کی تازہ ترین حالات کے بارے میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج بھارت حکمران کشمیریوں کو مستقل بنیادوں پر تقسیم کرنے کیلئے جس دیوار کی تعمیر کرنا چاہتے ہیں وہ ریت کی دیوار ثابت ہوگی۔ اس موقع پر تقریب کے میزبان پیپلز پارٹی ڈربی کے جنرل سیکریٹری راجہ اشفاق خان نے کہا کہ تمام کشمیری سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر اپنی جدوجہد میں ایک دوسرے کی معانت کریں۔ پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات راجہ اشفاق اعظم نے کہاکہ مسئلہ کشمیر سیاسی جماعتوں سے بڑھ کر کشمیریوں کے بنیادی حقوق اور آزادی کا مسئلہ ہے۔ چوہدری محمد مقصود نے کہاکہ ہم نے پچاس سال اس محاذ پر کام کیا ہے اور اب نئی نسل کی باری ہے۔