بی بی شہید ہی اس ملک کی واحد نجات دہندہ اور عوام دوست رہنما تھیں: بیرسٹر قادری
لندن(خصوصی رپورٹ: اکرم عابد) پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان سابقہ ادوار میں جن جن امور پر لعنت بھیجا کرتے تھے اب حکومت میں آکر انہی اقدامات کو ترجیحی بنیادوں پر اپنا رہے ہیں، ایک وقت آئے گا انہیں بی بی شہید کا وژن سمجھ آنے لگے گا جو کسی مخصوص طبقے کیلئے نہیں بلکہ ملک کی پسی ہوئی عوام کیلئے تھا، ان خیالات کا اظہار لندن میں معروف قانون دان بیرسٹر صبغت اللہ قادری کی جانب سے منعقدہ ایک افطار ڈنر میں کیا گیا۔ سابق پاکستان ہائی کمشنر واجد شمس الحسن، کراچی کے معروف قانون دان نفیس صدیقی، ڈاکٹر قادر سرکی، لال چند ایم پی، معظم ثاقب سومرو، اکرم قائم خانی و دیگر اظہار خیال کرنے والوں میں شامل تھے۔
شرکا افطار کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو کے فلسفے کو انکی بیٹی نے آگے بڑھایا تھا تاہم انہیں سازش کے تحت راستے سے ہٹا دیا گیا، انکے بعد پیپلز پارٹی نظریاتی طور پر دم توڑ گئی۔ واجد شمس الحسن کا کہنا تھا کہ بی بی شہید کا بیٹا اپنے دادا اور ماں کے غربا کیلئے فلاح و بہبود کے فلسفے کو آگے بڑھائے گا جسے بیرسٹر صبغت اللہ قادری نے رد کرتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری کی موجودگی میں ایسا ہرگز ممکن نہیں۔
دیگر سرکا کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت نے عوام کی زندگی کو اجیرن کردیا ہے، ایک طرف احتساب کے نام پر مخالفین کو ٹھکانے لگایا جارہا ہے اور دوسری طرف عوام کیلئے مہنگائی کا جن کھلا چھوڑ کر انہیں خودکشیوں پر کجبور کیا جارہا ہے۔