مقبول خبریں
سیاسی ،سماجی کمیونٹی شخصیت بابو لالہ علی اصغر کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال بارے میٹنگ کا انعقاد
بھارتی ظلم و جبر؛ برطانیہ کے بعد امریکی اخبارات میں بھی مسئلہ کشمیر شہہ سرخیوں میں نظر آنے لگا
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز اورسیمینارز منعقد کریگی : راجہ نجابت
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت کا کشمیر پٹیشن پر دستخطی مہم کا آغاز ،10ستمبر کو پیش کی جائیگی
کافر کو جو مل جائے وہ کشمیر نہیں ہے!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
اسلامک مشن میں بین المذاہب کمیونٹی کی افطار پارٹی ،روزہ رکھنے کے فلسفہ بارے آگاہی دی گئی
اولڈہم (محمد فیاض بشیر)یورپین سنٹر یوکے اسلامک مشن میں بین المذاہب کمیونٹی کو افطار پارٹی پر مدعو کر کے انہیں روزہ رکھنے کے فلسفہ اور دین اسلام بارے آگاہی دی گئی۔ مقامی فائر بریگیڈ کے ممبران کے علاوہ کمیونٹی نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی اور مختلف مذاہب کے افراد کو مسلمان کمیونٹی کے ساتھ روزہ افطار کرنے کا پہلی دفعہ تجربہ ہوا۔اس موقع پر سنٹر کے انچارج مولانا محمد اقبال کا کہنا تھا کہ سنٹر میں ماہ رمضان کے شروع سے ہی ہر روز سو سے زائد افراد افطاری کرتے ہیں اور ہم نے چھ دن ایسے مختص کیے ہوئے ہیں جس میں غیر مذہب کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد جو مختلف شعبہ جات میں پیشہ ورانہ خدمات سر انجام دے رہے ہیں انکو مدعو کیا جاتا ہے ۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ انہیں اسلام اور روزے کے فلسفے بارے آگاہی بھی دی جاتی ہے اور بہت سارے افراد کے لیے یہ پہلا تجربہ ہوتا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ افطار پارٹی میں آکر اپنا تجربے کا ہمارا ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہیں اور باہر جا کر کمیونٹی کو بھی بتاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے کمیونٹی کے اندر ہم آہنگی اور باہمی اتحاد و اتفاق کو فروغ ملتا ہے اور اسلام کا مثبت پہلو اجاگر ہوتا ہے۔ مقامی فائر سٹیشن کے ممبران کا کہنا تھا کہ انکے لیے یہ تجربہ بہت اچھا تھا اور انہیں روزہ رکھنے اور اسکی افادیت بارے آگاہی ہوئ۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ اس سے کمیونٹی کو ایک دوسرے کے قریب آنے کا موقع ملتا ہے جس سے صحت مند معاشرہ تشکیل پاتا ہے۔ مقامی کمیونٹی کے غیر مذہب افراد کا کہنا تھا کہ انہوں نے افطار پارٹی میں آکر ماہ رمضان اور دین اسلام بارے پہت کچھ سیکھا ہے ہم مسلمان کمیونٹی اور یورپین سنٹر کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہمیں اس تقریب میں مدعو کیا ہم کھانے سے بھی لطف اندوز ہوئے۔