مقبول خبریں
مسلم کانفرنس کے رہنما چوہدری بشیر رٹوی کی طرف سے چوہدری علی شان سونی کے اعزاز میں افطار پارٹی
کونسلر محمد صادق نے دوسری بار میئر لندن بارو آف سٹن کا حلف اٹھالیا، کمیونٹی کی مبارکباد
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پلیک گیٹ ہا ئی سکول بلیک برن میں تعینات ٹیچر کیتھرین نے روزے رکھنے شروع کر دیے
میرے سارے خواب سمندر جیسے ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
بہنوں بیٹیوں کو سیدہ فاطمتہ الزہرہ کے نقش قدم پر چلنا چاہیے:پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی
اولڈہم (محمد فیاض بشیر)مخدومہ کائنات جگر گوشہ رسول سیدہ فاطمتہ الزہرہ کے وصال کے موقع پر اولڈہم کے نوجوانوں حیدر علی اور حسن علی نے اپنی رہائش گاہ پر ایک روحانی اور ایمان افروز افطار پارٹی کا انعقاد کیاگیا۔تلاوت کلام کے بعد سیدہ فاطمتہ الزہرا کی شان منقبت کے پھول حاجی محمد اشفاق وارثی، شہباز حسین مدنی اور حاجی عبد القیوم مدنی نے پیش کیے ادارہ نور السلام فیصل آباد پاکستان کے بانی پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے خصوصی شرکت کی اور جگر گوشہ رسول سیدہ فاطمتہ الزہرہ کی شان و عظمت بیان کرتے ہوئے کہا کہ بہنوں بیٹیوں کو سیدہ فاطمتہ الزہرہ کے نقش قدم پر چلنا چاہیے ان کا مذید کہنا تھا کہ سادات گھرانے کے خاصیت تھی کہ وہ بھوکے پیاسے غریب اور بے آسرا افراد کو کھانا کھلاتے تھے اور خود روکھی سوکھی پہ گزارہ کر لیتے تھے۔ سیدہ فاطمتہ الزہرا کی عظمت و شان بارے پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے کہا کہ ایک مرتبہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسجد نبوی میں جمعتہ المبارک کا خطبہ دے رہے تھے کہ سیدہ فاطمتہ الزہرا مسجد کے اندر تشریف لائیں تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خطبہ چھوڑ کر نیچے انکے پاس آگئے اور کبھی کبھی تو خود آٹھ کر انہیں اپنی نشست پر بیٹھا دیتے۔ ان کا کہنا تھا کہ آجکے جدید سائنسی دور میں مسلمان ممالک پر جو سخت آزمائشیں ہیں بنیادی وجہ حکمران طبقے کی خودنمائی اور اسلامی طرزِ عمل سے روح گردانی ہے ہمیں تاریخ اسلام سے سبق سیکھ کر ہی عروج مل سکتا ہے اور معروضی حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ ہم اپنی غلطیوں کوتاہیوں سے سبق حاصل کر کے اپنی سمت درست کریں تاکہ دین اسلام ایک بار پھر عالم اقوام پر غالب ہو سکے۔ سیدہ فاطمتہ الزہرا کے وصال کی تقریب میں حاجی محمد اشفاق وارثی، شہباز حسین مدنی اور حاجی عبد القیوم مدنی نے شان فاطمتہ الزہرا کو منقبت سنا کر بیان کیا ۔ پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے عالم اسلام ، پاکستان کی سلامتی، داتا دربار لاہور میں دہشت گردی کے واقعہ میں شہید ہونے والے شہداء کے لیے خصوصی دعا ۔ روحانی محفل کی رونق کو دوبالا کرنے کے لیے حاجی قربان حسین لعل مدنی، چوہدری مطلوب حسین مدنی، شاہ جی، سجاد چڑھاوا، صنوبر حسین مدنی کے علاوہ دیگر چیدہ چیدہ شخصیات نے بھی شرکت کی۔