مقبول خبریں
سیاسی ،سماجی کمیونٹی شخصیت بابو لالہ علی اصغر کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال بارے میٹنگ کا انعقاد
بھارتی ظلم و جبر؛ برطانیہ کے بعد امریکی اخبارات میں بھی مسئلہ کشمیر شہہ سرخیوں میں نظر آنے لگا
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز اورسیمینارز منعقد کریگی : راجہ نجابت
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت کا کشمیر پٹیشن پر دستخطی مہم کا آغاز ،10ستمبر کو پیش کی جائیگی
کافر کو جو مل جائے وہ کشمیر نہیں ہے!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پارلیمنٹ ممبرز کی راچڈیل کونسل کے بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہونے والوں کو مبارکباد
راچڈیل (محمد فیاض بشیر)راچڈیل کونسل کے بلدیاتی انتخابات میں کل 20 سیٹوں پر انتخاب ھوا۔جس میں لیبر پارٹی نے اکثریت میں سیٹیں جیت لیں۔ مئیر آف راچڈیل کونسلر محمد زمان نے اپنی سیٹ کا دفاع کرتے ھوئے بھاری اکثریت سے دوبارہ کونسلر منتخب ھونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔کونسلر آفتاب حسین،کونسلر وزیر شاہ،کونسلر علی احمد، بھی اپنی سیٹوں کا دفاع کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔اس موقع پر لیبر پارٹی کے ممبر آف پارلیمنٹ راچڈیل ٹونی لائیڈ،ممبر آف پارلیمنٹ ھیے وڈ میڈلٹن لیز میکنس نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ھم تمام امیدواروں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں جنہوں نے الیکشن جیتا اور تمام کارکنوں کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی پارٹی کے امیدواروں کی کامیابی کو یقینی بنایا۔میئر آف راچڈیل کونسلر محمد زمان،ممبر آف پارلیمنٹیرینز نے اس مرتبہ لیبر پارٹی کی سیٹ میں اضافہ ھونے پر اس کو کارکنوں کی دن رات محنت کا نتیجہ قرار دیتے ھوئے نئے امیدوار کو دلی مبارکباد پیش کی۔یہ بات قابل ذکر ھے کہ راچڈیل بارا کونسل میں کنزرویٹو پارٹی کی ایک سیٹ کم اور لیبر پارٹی کی ایک سیٹ میں مزید اضافہ ھوا ھے۔