مقبول خبریں
ن لیگی راہنما میاں عبدالغفار کا رکن قومی اسمبلی پیر سیدعمران احمد شاہ کے اعزاز میں عشائیہ
کرالے میں اوورسیزپاکستانیوں کی میٹنگ،مختلف طبقہ ہائے فکر کے افراد کی شرکت
دعوت اسلامی برمنگھم کے زیر اہتمام خراب موسم کے باوجودجشن عید میلاد النبیؐ کا جلوس
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سردار عتیق کی قیادت میں جدوجہد آزادی پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے:رہنما ایم سی
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
مقبوضہ کشمیرمظالم:عالمی طاقتوں، اقوام متحدہ کو کردار ادا کرنا ہو گا : ڈاکٹر سجاد کریم
بلقیس بانو زندہ کیوں؟؟؟؟؟
پکچرگیلری
Advertisement
پوری کوشش کروں گا پہلے سے بھی بڑھ چڑھ کر عوام کی خدمت کروں :مئیر کونسلر محمد زمان
راچڈیل (محمد فیاض بشیر)برطانیہ میں ہونے والے لوکل کونسل کے بلدیاتی انتخابات میں ایشیائی امیدواروں کی اکثریت کامیاب ہو ئی ان میں کئ کونسلرز دوبارہ منتخب ہوئے اور بعض نئے چہرے بھی سامنے آئے۔ راچڈیل کونسل جہاں لیبر پارٹی اقتدار پر براجمان ہے کہ مئیر کونسلر محمد زمان دوبارہ کونسلر منتخب ہوئے اس کے علاوہ آفتاب حسین اور علی احمد بھی دوبارہ منتخب ہوئے۔ راچڈیل سے ممبر برطانوی پارلیمنٹ ٹونی لائیڈ ،مئیر محمد زمان و دیگر نے خصوصی گفتگو کی۔ مئیر و نومنتخب کونسلر محمد زمان نے کہا کہ لوکل کونسل کے الیکشن میں وارڈ کی عوام نے دوبارہ ان پر اعتماد کیا ہے پوری کوشش کروں گا کہ پہلے سے بڑھ چڑھ کر عوام کی خدمت کروں ۔ ممبر برطانوی پارلیمنٹ ٹونی لائیڈ نے کہا کہ اس وقت تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے لیے مشکل وقت ہے پھر بھی ہم راچڈیل لوکل کونسل کے انتخابات سے مطمئن ہیں پرانے چہروں کے ساتھ ہمارے نئے لوگ بھی منتخب ہوئے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ کونسلرز سخت محنت کرتے ہیں اور ان کا کا عوام سے قریبی رابط ہے دوبارہ منتخب ہونے والے کونسلر آفتاب حسین نے کہا کہ وہ تیسری بار منتخب ہوئے ہیں لیبر کے کارکنان اور وارڈ کی عوام کا شکریہ جنہوں نے کامیاب کروایا۔ وعدہ کرتا ہوں کہ پہلے سے بھی زیادہ کمیونٹی کی خدمت کروں گا۔ سنٹرل وارڈ سے دوبارہ منتخب ہونے والے کونسلر احمد علی نے کہا کہ وہ مقامی کمیونٹی کا شکریہ ادا کرتے ہیں جو پولنگ کی شرح کم ہونے کے باوجود بڑی تعداد ووٹ ڈالنے کے لیے آئے دوبارہ منتخب ہونے کے بعد پھر سے کمیونٹی کی خدمت کے لیے سخت محنت سے کام کریں گے۔