مقبول خبریں
مدر فائونڈیشن گوجرخان کے روح رواں راجہ عرفان کی برطانیہ آمد پر انکے اعزاز میں استقبالیہ
ماحولیاتی آلودگی کے باعث بچہ ماں کے رحم میں مر جاتا ہے یا اسکی افزائش رک جاتی ہے: ایک تحقیق
پاک سر زمین پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری محمد رضا کی زیر صدارت عہدیداران و کارکنان کا اجلاس
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
حلقہ ِ ارباب ِ ذوق کے ادبی پروگرام میں پاکستانیوں اور کشمیری کونسلرز کی بڑی تعداد میں شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
پروفیٹک گفٹس ویڈنگ اینڈ ایونٹس آرگنائزر کے زیر اہتمام ایشین ویڈنگ اینڈ پلانرز ایونٹ کا انعقاد
میرے تمام خواب نظاروں سے جل گئے
پکچرگیلری
Advertisement
پرویزرشید کی رہائش گاہ پر استقبال ماہ رمضان کےحوالہ سےتقریب،پیر ابومقصود مدنی کی خصوصی شرکت
اولڈہم (محمد فیاض بشیر)آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سابق ممبر و وزیر چوہدری محمد رشید (مرحوم) کے صاحبزادے چوہدری پرویز رشید نے اولڈہم اپنی رہائش گاہ پر استقبال ماہ رمضان کے حوالہ سے ایک روحانی محفل کا انعقاد کیا جس میں ادارہ نور السلام فیصل آباد کے بانی پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے خصوصی شرکت کی۔ تلاوت قرآن سے محفل کا آغاز ہوا۔ حاجی محمد اشفاق وارثی، شہباز حسین مدنی اور حاجی عبد القیوم مدنی نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بارگاہ رسالت میں پیش کی۔ پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے ماہ رمضان کی برکات و فیوض بیان کرتے ہوئے کہا کہ سورۃ بقرہ میں رب العالمین کا فرمان ہے کہ اس ماہ قرآن کریم اترا اس میں ہدایت راہنمائی ہے۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ ماہ رمضان کا پہلا عشرہ رحمت دوسرا مغفرت اور تیسرا عشرہ جہنم سے نجات کا ہے اللہ جسے چاہے بے حساب دیتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ روزے کی حالت میں رب کریم کا فرمان ہے کہ جب تم روزے سے ہو تو غیبت نہ کرو ۔ ان کا کہنا تھا کہ ماہ رمضان کا احترام لازم ہے یہ ہمارے لیے مہمان ہے اس میں شیطان کو جھکڑ دیا جاتا ہے اور جنت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں اور دوزخ کے بند کر دیے جاتے ہیں۔ ماہ رمضان کو رب کریم گنہگاروں کو دوزخ سے نکال کر جنت میں داخل کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ روزہ رکھ کر نماز نے پڑھنا غیبت کرنا اور قرآن مجید کی تلاوت نہ کرنا رب کریم کو ایسے بندے کے روزے کی ضرورت نہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ محبت مصطفیٰ تب ملتی ہے جب عشق مصطفیٰ ہو۔محفل کے میزبان پرویز رشید کا کہنا تھا کہ پیر صاحب نے ماہ رمضان کے حوالہ سے ہمیں بتایا ہے میں تمام ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو تشریف لائے۔ محفل میں شریک کاروباری، سماجی اور مذہبی شخصیت نواز علی نے کہا قبلہ پیر صاحب نے رمضان کے مقدس ماہ کے حوالہ سی اچھا درس دیا ہے میں تمام احباب کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو اس محفل کی رونق بنے۔ نوجوان نعت خواں اور عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سچے داعی شہباز حسین مدنی نے کہا کہ پیر صاحب نے ماہ رمضان بارے معلومات دی ہیں کہ روزی رکھنے کے لیے کیا کیا حفاظتی تدابیر کرنا لازم ہے۔ محفل میں رانا عارف نے خصوصی شرکت کی۔ امت مسلمہ ،پاکستان کی ترقی سلامتی کے ساتھ میزبان پرویز رشید کی بیٹی جو موذی مرض میں مبتلا ہے کے لیے پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے خصوصی دعا کی اس کے بعد مہمانوں کی روایتی ایشیائی کھانوں سے تواضع کی گئی۔