مقبول خبریں
مسلم کانفرنس کے رہنما چوہدری بشیر رٹوی کی طرف سے چوہدری علی شان سونی کے اعزاز میں افطار پارٹی
کونسلر محمد صادق نے دوسری بار میئر لندن بارو آف سٹن کا حلف اٹھالیا، کمیونٹی کی مبارکباد
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پلیک گیٹ ہا ئی سکول بلیک برن میں تعینات ٹیچر کیتھرین نے روزے رکھنے شروع کر دیے
میرے سارے خواب سمندر جیسے ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مئیرکونسلرمحمد زمان کا چھوٹے پیمانے پر کاروبار کر نیوالوں کے اعزاز میں بزنس بریک فاسٹ کا اہتمام
راچڈیل (محمد فیاض بشیر)راچڈیل کونسل کے مئیر کونسلر محمد زمان نے ٹاؤن ہال میں مئیر چیرٹی اپیل فنڈ ریزنگ اور چھوٹے کاروباری حضرات کو ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے اور کاروبار کو وسعت دینے کے حوالہ سے بزنس بریک فاسٹ کا اہتمام کیا جس میں راچڈیل سے منتخب رکن برطانوی پارلیمنٹ ٹونی لائیڈ کاروباری شخصیات شمشاد احمد، جمود عالم ، احمد خان، رتھ پرنگل، پرکنز، بشری احمد کے علاوہ دیگر مقامی کاروباری شخصیات نے شرکت کی. رکن برطانوی پارلیمنٹ ٹونی لائیڈ نے کہا کہ مئیر محمد زمان کے عہدے کی مدت ختم ہونے والی ہے۔ انکے دور میں راچڈیل ٹاؤن کو فائدہ پہنچا ہے اور اس بزنس بریک فاسٹ کے انعقاد کا مقصد یہ تھا کہ چھوٹے کاروباری حضرات ایک دوسرے سے مل سکیں اور یہ جان سکیں کہ راچڈیل کے اندر یہ اپنے کاروبار کو کیسے وسعت دے سکتے ہیں۔ مئیر محمد زمان نے کہا کہ اس بزنس بریک فاسٹ کا مقصد چھوٹے کاروباری حضرات کو اکٹھے مل بیٹھنے کا موقع فراہم کرنا تھا تاکہ وہ ایک دوسرے کے خیالات و تجربات سے آگاہ ہو سکیں کہ وہ اس سے کیسے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ مختلف کمیونیٹیز کے افراد بزنس بریک فاسٹ میں تشریف لائے اور انکو مفید معلومات ملی کہ وہ کیسے چھوٹے پیمانے پر کاروبار شروع کرنے کے لیے کونسل سے مالی مدد کیسے لے سکتے ہیں۔ شمشاد احمد نے کہا کہ راچڈیل ٹاؤن میں کاروبار کو وسعت دینے میں مئیر کونسلر محمد زمان کا کردار نمایاں ہے۔ گریٹر مانچسٹر کی کونسلز میں نیا کاروبار شروع کرنے میں مدد فراہم کرنے والی تنظیم کے نمائندہ کا کہنا تھا کہ مقامی کمیونٹی کو آگاہی دی کہ گریٹر مانچسٹر کی کونسلز میں نئے کاروبار کی شروعات کے لیے بھرپور معاونت کرتے ہیں ۔ جمود عالم نے کہا کہ راچڈیل ٹاؤن میں نیا شاپنگ سینٹر، و دیگر سہولیات کی فراہمی کے لیے جن میں نئے مکانات کی تعمیر شامل ہے بارے آگاہی دی۔ بزنس بریک فاسٹ کی تقریب میں عوام نے بھرپور شرکت کی اور ان کی تواضع دیسی ناشتہ سے کی گئی۔