مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
پاکستان پریس کلب یوکے کے سالانہ انتخابات اور تقریب حلف برداری
چیئرمین پی آئی ایچ آرچوہدری عبدالعزیز کوسوک ایوارڈ فار کمیونٹی سروسز سے نواز گیا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
الخدمت فاونڈیشن پاکستان کا جدید سہولیات سے مذین آغوش ھوم اینڈ کالج مری کا افتتاح
مانچسٹر (محمد فیاض بشیر)الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نے ملک کے سب سے بڑے اور جدید سہولیات سے لیس آغوش ہوم اینڈ کالج مری کا باقاعدہ افتتاح کر دیا جس میں ملک بھر سے 500آغوشین کی بہترین تربیت اور کفالت کا معیاری انتظام ہوگا۔آغوش مری کی افتتاحی تقریب نوتعمیر شدہ کیمپس میں الخدمت فاونڈیشن پاکستان کے سابق صدر پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمن کی زیر صدارت منعقد ھوا اس موقع پر برطانیہ سے تعلق رکھنے والی معروف سماجی اور فلاحی شخصیت برطانیہ کے سابق وزیر اعظم ٹونی بلیر کی سالی نومسلم لارن بوتھ مہمان خصوصی تھی تقریب میں یوکے اسلامک مشن کے سنئیر نائب صدر میاں عبدالحق،ائی سی این اے کنیڈا کے کنٹری ڈائریکٹر فضل الرحمن، یو کے اسلامک مشن کے سنئیر رکن و شوریٰ چیئرمین و فنانس سیکرٹری محمد ریاض ولی، ائیر مارشل ر خدادا،الخدمت فاونڈیشن کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر مشتاق مانگٹ،آغوش ھومز کے نیشنلڈائریکٹرشاکرصدیقی سمیت فلاحی اداروں کے نمائندوں اور اعلی سول اور سرکاری شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔