مقبول خبریں
سیاسی ،سماجی کمیونٹی شخصیت بابو لالہ علی اصغر کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال بارے میٹنگ کا انعقاد
بھارتی ظلم و جبر؛ برطانیہ کے بعد امریکی اخبارات میں بھی مسئلہ کشمیر شہہ سرخیوں میں نظر آنے لگا
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز اورسیمینارز منعقد کریگی : راجہ نجابت
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت کا کشمیر پٹیشن پر دستخطی مہم کا آغاز ،10ستمبر کو پیش کی جائیگی
کافر کو جو مل جائے وہ کشمیر نہیں ہے!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
بین المذاہب کمیونٹی کا نیوزی لینڈ،سری لنکا،امریکہ میں ہونیوالی دہشتگردی کیخلاف تقریب کا انعقاد
اولڈہم (محمد فیاض بشیر)نیوزی لینڈ ، سری لنکا اور امریکہ میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کی مذمت اور لواحقین سے اظہار یکجہتی کے لیے بین المذاہب کمیونٹی کی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں ممبر برطانوی پارلیمنٹ ڈیبی ابراہم، مئیر جاوید اقبال، عیسائی کمیونٹی کے پادری فادر فل سمنر، اولڈہم مساجد کونسل کے صدر مولانا قاری عبد الشکور قادری،انڈین ایسوسی ایشن اولڈہم کے صدر ششی موہن داس، کونسلر یاسمین طور کے علاوہ کمیونٹی کے سرکردہ راہنماؤں نے شرکت کی۔اس موقع پر رکن برطانوی پارلیمنٹ ڈیبی ابراہم نے کہا کہ ہم یہاں نیوزی لینڈ، سری لنکا اور امریکہ میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کی مذمت اور لواحقین سے اظہار ہمدردی کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں اور یہ بتانا چاہتے ہیں کہ دہشت گردی کے خلاف ہم سب اکٹھے ہیں۔ مئیر جاوید اقبال نے کہا کہ ہم اپنی کمیونٹی اور شہریوں کے لیے جمع ہوئے ہیں جو دہشت گردی کا شکار ہوئے بحثیت انسان ہم سب کو مل کر دہشت گردی کے خلاف کھڑے ہونا ہے اور یہ پیغام دینا چاہیے کہ ہمارے معاشرے میں دہشت گردی کی کوئ جگہ نہیں۔ فادر فل سمنر نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات نفعرت کی مثالیں ہیں ہمیں فخر ہے کہ مذہب سے بالاتر ہو کر ہم بحثیت کمیونٹی ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ مولانا قاری عبد الشکور قادری نے کہا کے مختلف مذاہب کے لوگ یہاں اکٹھے ہو کر دنیا کو بتانا چاہتے ہیں اسلام اور دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہیں انڈین ایسوسی ایشن اولڈہم کے صدر ششی موہن داس نے کہا کہ یہ بہت اہم ہے کہ ہم مذہب، رنگ ونسل سے بالاتر ہو کر اکٹھے ہوں ۔ کونسلر یاسمین طور نے کہا کہ دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں جاں سے ہاتھ دھونے والے شہدا کی یاد میں اکٹھے ہیں دنیا بھر میں دہشت گردی کا سدباب پونا چاہیئے اور امن قائم ہونا چاہئے۔مولانا محمد اقبال نے کہا کہ ہمارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی احادیث مبارکہ ہے کہ جس مسلمان نے بھی کسی غیر مذہب کے انسان پر ظلم کیا تو میں قیامت کے دن غیر مذہب کا وکیل بن کر رب کریم کی بارگاہ اقدس میں پیش ہوں گا ۔ کونسلر زاہد چوہان نے کہا کہ ہمارے لیے عزت کا مقام ہے کہ مختلف مذاہب کے افراد یہاں جمع ہیں اور دہشت گردی کے واقعات کے خلاف یک آواز ہیں۔