مقبول خبریں
مدر فائونڈیشن گوجرخان کے روح رواں راجہ عرفان کی برطانیہ آمد پر انکے اعزاز میں استقبالیہ
ماحولیاتی آلودگی کے باعث بچہ ماں کے رحم میں مر جاتا ہے یا اسکی افزائش رک جاتی ہے: ایک تحقیق
پاک سر زمین پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری محمد رضا کی زیر صدارت عہدیداران و کارکنان کا اجلاس
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
حلقہ ِ ارباب ِ ذوق کے ادبی پروگرام میں پاکستانیوں اور کشمیری کونسلرز کی بڑی تعداد میں شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
پروفیٹک گفٹس ویڈنگ اینڈ ایونٹس آرگنائزر کے زیر اہتمام ایشین ویڈنگ اینڈ پلانرز ایونٹ کا انعقاد
میرے تمام خواب نظاروں سے جل گئے
پکچرگیلری
Advertisement
ایشین میڈیکل پروفیشنلزسپورٹ آرگنائزیشن کا کمیونٹی صحت کےحوالہ سےآگاہی سیمینار
راچڈیل (محمد فیاض بشیر)ایشیائی کمیونٹی کو صحت بارے معلومات دینے اور بیماروں سے محفوظ رکھنے کے لیے قائم تنظیم ایشین میڈیکل پروفیشنلز سپورٹ آرگنائزیشن نے ممنوع ادویات ، شراب نوشی ،فالج ، دماغی امراض اور ذیا بیطس بارے ایک سیمینار کا انعقاد کیا جس میں کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ دماغی امراض کے ماہر معالج ڈاکٹر سرور خان، ریٹائر ڈاکٹر سعید ، ڈاکٹر ہمایوں نے بیماریوں سے بچاؤ کے لیے مفید معلومات دی۔ پاکستان سے آئی کاروباری شخصیت شیخ سراج، ایمپسو کے اہم رکن ڈاکٹر غلام رسول شہزاد نے بھی شرکت کی اورسیمینار کو خوش آئند قرار دیا۔ حمیرا حقانی نے نقابت کے فرائض نبھائے۔اس موقع پر ڈاکٹر سرور خان کا کہنا تھا کہ ہم نے ایشین کمیونٹی کو دماغی امراض، ذیا بیطس اور دیگر بیماریوں بارے طبی معلومات فراہم کی ہے ۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ ماہ رمضان کے دوران جو مریض مستقل ادویات کا استعمال کرتے ہیں انہیں بتایا ہے انہیں ڈاکٹر سے مشورہ کر کے ادویات لینے کے اوقات کار تعین کرنے چاہئیں تاکہ ماہ رمضان کے دوران دوائیوں کا صحیح استعمال نہ کرنے سے انکی صحت پر برا اثر نہ پڑے۔ریٹائرڈ ڈاکٹر سعید کا کہنا تھا کہ جب آپ زیادہ کھانا کھائیں گے اور ورزش نہ ہونے سے جسم سے انسولین کم خارج ہو گی تو وزن بڑھے گا صحت مند اور زیادہ عرصہ زندہ رہنے کے لیے وزن میں کمی انتہائی ضروری ہے۔ ڈاکٹر ہمایوں نے کہا کہ یہ ورکشاپ پچھلی ورکشاپس کا تسلسل ہے کمیونٹی سے رائے لیکر اسے ایک کتابچے کی شکل دی جائے گی۔ غلام رسول شہزاد نے کہا ہمارے ریٹائرڈ ڈاکٹرز نے کمیونٹی کے لیے بہت کام کیا ہے ۔ان کا مذید کہنا تھا کے انسانی صحت کے متعلقہ منعقد کی گئ تمام ورکشاپس سے کمیونٹی کے حل طلب مسائل کو کلینل کمیشنگ گروپ،گریٹر مانچسٹر کے مئیر اینڈی برنم اور محکمہ صحت تک اٹھایا جائے گا تاکہ صحت سے متعلقہ انکے مسائل حل ہو سکیں ۔ان کا مذید کہنا تھا کہ جب تک کمیونٹی کے مسائل حل نہیں ہوتے ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ حمیرا حقانی نے کہا کہ اس سیمینار کا مقصد یہ تھا کہ پچھلے ایک سال کے دوران ہم نے جتنے بھی پروگرام کیے کمیونٹی کے لیے کتنے فائدہ مند ثابت ہوئے اور کمیونٹی کے جو مسائل حل نہیں ہوئے انہیں کیسے حل کروانا ہے۔سیمینار میں کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور روایتی ایشیائی کھانے بھی پیش کیے گئے۔