مقبول خبریں
مسلم کانفرنس کے رہنما چوہدری بشیر رٹوی کی طرف سے چوہدری علی شان سونی کے اعزاز میں افطار پارٹی
کونسلر محمد صادق نے دوسری بار میئر لندن بارو آف سٹن کا حلف اٹھالیا، کمیونٹی کی مبارکباد
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پلیک گیٹ ہا ئی سکول بلیک برن میں تعینات ٹیچر کیتھرین نے روزے رکھنے شروع کر دیے
میرے سارے خواب سمندر جیسے ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ برانچ کی لیڈز یونٹ سازی اور حلف برداری تقریب کا انعقاد
مانچسٹر (محمد فیاض بشیر)جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ برانچ کی لیڈز یونٹ سازی اور حلف برداری کی تقریب کا انعقاد ہوا نومنتخب یونٹ سے حلف جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ برانچ کے صدر سردار امجد اشرف نے لیا ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ جموں کشمیر کے باشندوں کا جموں کشمیر کی قومی تحریک کے لئے اتحاد ناگزیر ہے ۔ ریاست کی ساری اکائیوں کے غاصب قوتوں کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اور مشترکہ بیانیے کے ساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت ہے انھوں نے مزید کہا جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ برانچ بین الاقوامی دنیا میں بسنے جموں کشمیر کے باشندوں کو سیاسی عمل میں شامل کرتے ہوئے جموں کشمیر کے حقیقی مسئلے کو اجاگر کرئے گی اور غیر ملکی غاصبوں کے سہولت کاروں کے خلاف بھرپور مزاحمت کرئے گی ،اجلاس سے مرکزی رہنما شوکت بٹ محمود کشمیری جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ برانچ کے صدر سردار امجد اشرف نیپ کے مرکزی رہنما پیر اعجاز لیڈز یونٹ کے نو منتخب صدر گلفراز عارف جنرل سیکرٹری اویس رشید اور سلیم یاس نے بھی خطاب کیا ،نومنتخب یونٹ کی تفصیل صدر گلفراز عارف نائب صدر زاہد حسین جنرل سیکرٹری اویس رشید سکرٹری مالیات احسن آفتاب آرگنائزر ماجد نواز رابطہ سکرٹری محمد سلیم منتخب ہوئے ۔ نومنتخب یونٹ اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی کے منشور اور ایئن کے مطابق کام کرتے ہوئے جموں کشمیر کی قومی آزادی اور بہتر انسانی سماج کے قیام تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔