مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
پاکستان پریس کلب یوکے کے سالانہ انتخابات اور تقریب حلف برداری
چیئرمین پی آئی ایچ آرچوہدری عبدالعزیز کوسوک ایوارڈ فار کمیونٹی سروسز سے نواز گیا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
راچڈیل بارا کونسل کے بلدیاتی انتخابات،مئیر کونسلر محمد زمان اپنی سیٹ کا دفاع کرنے میں کامیاب
راچڈیل (محمد فیاض بشیر)راچڈیل کونسل کے بلدیاتی انتخابات میں کل 20 سیٹوں پر انتخاب ھوا۔جس میں لیبر پارٹی نے اکثریت میں سیٹیں جیت لیں۔ مئیر آف راچڈیل کونسلر محمد زمان نے اپنی سیٹ کا دفاع کرتے ہو ئے بھاری اکثریت سے دوبارہ کونسلر منتخب ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔کونسلر آفتاب حسین،کونسلر وزیر شاہ،کونسلر علی احمدبھی اپنی سیٹوں کا دفاع کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔اس موقع پر لیبر پارٹی کے ممبر آف پارلیمنٹ راچڈیل ٹونی لائیڈ،ممبر آف پارلیمنٹ ھیے وڈ میڈلٹن لیز میکنس نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ھم تمام امیدواروں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں جنہوں نے الیکشن جیتا اور تمام کارکنوں کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی پارٹی کے امیدواروں کی کامیابی کو یقینی بنایا۔میئر آف راچڈیل کونسلر محمد زمان،ممبر آف پارلیمنٹیرینز نے اس مرتبہ لیبر پارٹی کی سیٹ میں اضافہ ھونے پر اس کو کارکنوں کی دن رات محنت کا نتیجہ قرار دیتے ھوئے نئے امیدوار کو دلی مبارکباد پیش کی۔یہ بات قابل ذکر ھے کہ راچڈیل بارا کونسل میں کنزرویٹو پارٹی کی ایک سیٹ کم اور لیبر پارٹی کی ایک سیٹ میں مزید اضافہ ھوا ھے۔