مقبول خبریں
بین الاقوامی میڈیا نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کی کلی کھول دی ہے:سردار مسعود خان
ڈیبی ابراھم کی قیادت میں ممبران پارلیمنٹ اور کمیونٹی رہنماؤں کی لارڈ طارق احمد سے ملاقات
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز اورسیمینارز منعقد کریگی : راجہ نجابت
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کی وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اور شاہ غلام قادر سے ملاقات
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
9ستمبر کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے باہر بھرپور مظاہرہ کرینگے:راجہ نجابت حسین
سوچنے کے موسم میں سوچنا ضروری ہے!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
برٹش ایتھنک ہیلتھ اوئیرنس ٹرسٹ کیجانب سےشوگر کےمریضوں کو روزہ رکھنے بارےسیمینار کا انعقاد
اولڈہم (محمد فیاض بشیر)برٹش ایتھنک ہیلتھ اوئیرنس ٹرسٹ کی جانب سے پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کو ماہ رمضان کے دوران شوگر کے مریضوں کو روزہ رکھنے بارے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اولڈہم کلینیکل کمیشن گروپ ذیابیطس کے مرکزی راہنما ڈاکٹر حیدر عباس اور ڈاکٹر آمنہ چوہدری نے طبی لحاظ سے شوگر کے مریضوں کو حفاظتی تدابیر بارے بتایا۔ مذہبی سکالر اور اولڈہم مساجد کونسل کے صدر مولانا قاری عبد الشکور قادری نے اسلامی نقطئہ نظر سے بھی مریضوں کو آگاہی دی۔اس موقع پر ڈاکٹر حیدر عباس نے کہا کہ ماہ رمضان میں ذیابیطس کے مریضوں کو روزہ رکھنے سے پہلے اپنے ڈاکٹر کی ہدایات کو مدنظر رکھنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ انکی سرجری میں پاکستانی وکشمیری کمیونٹی کے بےشمار مریض اس موذی مرض میں مبتلا ہیں اور اگر احتیاط نہ کی جائے تو جان کا بھی خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ذیابیطس کے مریضوں کو اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کر کے روزے رکھنے چاہیے اور اس بارے وہ اسلامی نقطہ نظر سے متعلق عالم دین سے رابطہ کریں۔ ڈاکٹر آمنہ چوہدری نے کہا کہ ذیابیطس کا ہر مریض کا مرض مختلف ہوتا ہے لہذا ضروری ہے کہ اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کیے بغیر روزے نہ رکھیں کیونکہ وہی ہر مریض کر مرض کے مطابق احتیاطی تدابیر بارے بتا سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ذیابیطس کے مریضوں کو کھانے پینے کی اشیاء کا بھی خیال رکھنا چاہیے اور چٹ پٹے کھانوں سے احتیاط کرنی چاہیے۔اولڈہم مساجد کونسل کے صدر مولانا قاری عبد الشکور قادری نے کہا کہ اسلامی نقطہ نظر سے قرآن مجید میں ارشاد ہےکہ اگر تم بیماری کی حالت یا پھر سفر میں ہو تو روزہ نہ رکھو اور ماہ رمضان کے بعد روزے رکھو لیکن اگر آپ سال بھر اس کے قابل نہیں ہیں تو پھر ایک مساکین کو ماہ رمضان میں سحری و افطاری کروائیں۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ہماری کمیونٹی کے اندر ذیابیطس جیسی موذی مرض میں مبتلا افراد کی تعداد بہت زیادہ ہے روزے رکھنے سے پہلے پیشہ ور ڈاکٹر سے ضرور مشورہ کریں۔ ذیا بیطس کے مرض میں مبتلا راجہ شمیم اختر کا کہنا تھا کہ سیمینار سے مفید معلومات ملی ہے ہم سب کو ڈاکٹر کی ہدایت پر عمل کرنا چاہیئے۔ سیمینار میں خواتین نے بھی شرکت کی۔