مقبول خبریں
بین الاقوامی میڈیا نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کی کلی کھول دی ہے:سردار مسعود خان
ڈیبی ابراھم کی قیادت میں ممبران پارلیمنٹ اور کمیونٹی رہنماؤں کی لارڈ طارق احمد سے ملاقات
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز اورسیمینارز منعقد کریگی : راجہ نجابت
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کی وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اور شاہ غلام قادر سے ملاقات
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
9ستمبر کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے باہر بھرپور مظاہرہ کرینگے:راجہ نجابت حسین
سوچنے کے موسم میں سوچنا ضروری ہے!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
بھارت نےتمام حربے آزما کر دیکھ لئے،کشمیری جدوجہد جاری رکھنے کا عزم رکھتے ہیں:عبدالرشیدترابی
برمنگھم(محمد فیاض بشیر)سابق امیر جماعت اسلامی تحریک آزادی کشمیر کے بیس کیمپ میں مختلف جماعتوں کا مشترکہ پلیٹ فارم آل پارٹیز کشمیر رابطہ کونسل کے کنوینیئر اور ممبر آزاد کشمیر اسمبلی عبدالرشید ترابی ایڈووکیٹ نے کہا کہ تحریک آزادی کے مختلف محاذوں مقبوضہ کشمیر میں حریت کانفرنس،آزاد کشمیر میں کشمیر رابطہ کونسل اور یورپین ممالک میں کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کی مشترکہ کوششوں اور مقبوضہ کشمیر کے حریت پسند رہنمائوں اور عوام کی قربانیوں اور استقامت کے نتیجے میں مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہوئی ہے بھارت کا منفی اور بے بنیاد پراپیگنڈہ وسیع پیمانے پر انسانی حقوق کی پامالیوں اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو اجاگر کرنے اور یورپین ایوانوں تک مظلوم اور محکوم کشمیری عوام کی آواز پہنچانے میں مدد ملی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے سپریم ہیڈ چوہدری بشیر رٹوی کی جانب سے دیئے گئے استقبالیہ تقریب،مجاہد اول سردار عبدالقیوم کو خراج تحسین پیش کرنے کے سلسلہ میں منعقدہ آل پارٹیز الحاق پاکستان کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بزرگ رہنما سید علی گیلانی کی قیادت میں میر واعظ عمر فاروق،شبیر شاہ،ڈاکٹر فیاض،یاسین ملک،آسیہ اندرابی کی رہنمائی میں نوجوان بھارت کے خلاف برسرپیکار ہیں،بھارت نے حریت قیادت کو گھروں میں بند کر کے بھارت نے تمام حربے اور ہتھکنڈے استعمال کر کے آزما لیا ہے کہ کشمیری جدوجہد کو جاری رکھنے کا عزم رکھتے ہیں اور آزاد کشمیر میں مرحوم مجاہد اول سردار عبدالقیوم،سردار ابراہیم خان،کے ایچ خورشید،کرنل رشید عباسی،مولانا عبدالباری،امان اللہ خان اور چوہدری نور حسین جیسی قیادت کی کمی محسوس ہو رہی ہے،ان کی تحریک آزادی کشمیر کیلئے عظیم خدمات ہیں اور بیس کیمپ میں تمام جماعتیں مسئلہ کشیر اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے ایجنڈے پر متفق ہیں،کانفرنس کی صدارت آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے سینئر رہنما مرکزی مجلس عاملہ کے رکن سردار عاشق کاظمی نے کی میزبانی اور نظامت کے فرائض چوہدری محمد بشیر رٹوی نے انجام دیئے،انہوں نے مجاہد اول سردار عبدالقیوم کی تحریک آزادی کشمیر کی نمایاں خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا اور صدر جماعت سردار عتیق احمد خان نے ان کے مشن کو جاری رکھے ہوئے ہیں،مہمان خصوصی عبدالرشید ترابی نے اپنی ساری زندگی تحریک آزادی کیلئے وقف کر رکھا ہے اور تمام جماعتیں ان کا بےحد احترام کرتی ہیں اور قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہیں تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب نے کہا کہ بھارت نے جماعت اسلامی پر فوجی جرنیلوں کے دبائو میں آ کر پابندی لگائی ہے جماعت کے تعلیمی اور فلاحی اداروں سے بھارت خطرہ محسوس کرتا ہے کہ ان اداروں سے برہان وانی اور عادل ڈار پیدا ہو رہے ہیں،تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے کہا کہ مہمان خصوصی عبدالرشید ترابی کی تحریک آزادی کشمیر کیلئے عظیم اور گراں قدر خدمات ہیں،بزرگ قیادت کے مشن کو جاری رکھے ہوئے،کانفرنس سے معروف سیاسی اور سماجی برٹش پاکستانی وومن ایسوسی ایشن کی چیئر پرسن آسیہ حسین،ناہید خان،معروف سیاسی اور سماجی رہنما سابق کونسلر نجمہ حفیظ،زبیدہ خان،ناہید خان اور رانی عارف کے علاوہ،سردار آفتاب خان ایڈووکیٹ،چوہدری خادم حسین،شہزادہ اقبال مغل،چوہدری محمد شکیل،نائب حسین مغل،خواجہ انعام الحق،آفتاب چغتائی،چوہدری محمد آفتاب،چوہدری شاہ نواز،چوہدری منظور حسین،چوہدری واجد برکی،چوہدری ظفر اقبال ایڈووکیٹ،چوہدری بشیر آرائی،غضنفر محمود اور دیگر رہنمائوں نے خطاب کیا،مقبوضہ کشمیر میں گھروں اور جیلوں میں بند حریت قائدین کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا،بیمار رہنمائوں کی صحت یابی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔