مقبول خبریں
ن لیگی راہنما میاں عبدالغفار کا رکن قومی اسمبلی پیر سیدعمران احمد شاہ کے اعزاز میں عشائیہ
کرالے میں اوورسیزپاکستانیوں کی میٹنگ،مختلف طبقہ ہائے فکر کے افراد کی شرکت
دعوت اسلامی برمنگھم کے زیر اہتمام خراب موسم کے باوجودجشن عید میلاد النبیؐ کا جلوس
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سردار عتیق کی قیادت میں جدوجہد آزادی پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے:رہنما ایم سی
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
مقبوضہ کشمیرمظالم:عالمی طاقتوں، اقوام متحدہ کو کردار ادا کرنا ہو گا : ڈاکٹر سجاد کریم
بلقیس بانو زندہ کیوں؟؟؟؟؟
پکچرگیلری
Advertisement
ریپبلک آف گانا کے پولیس وفد کا مئیر اولڈہم کونسلر جاوید اقبال کی خصوصی دعوت پر مئیر چیمبر کا دورہ
اولڈہم (محمد فیاض بشیر) ریپبلک آف گانا کے پولیس وفد نے نیشنل کیڈٹ کوآرڈینیٹر و چیف لبرل نکولس کی قیادت میں گریٹر مانچسٹر پولیس کے تجربات سے سیکھنے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے برطانیہ کا سرکاری دورہ کیا ۔ مئیر اولڈہم کونسلر جاوید اقبال کی دعوت پر انکے چیمبر میں تشریف لائے اس موقع ہو وفد میں شامل سارہ نکلسن، گریٹر مانچسٹر پولیس سپرینڈنڈنٹ ڈین انگلش، اولڈہم پولیس رسپانس آفیسر ٹریسی بھی موجود تھے۔سپرینٹنڈنٹ ڈین انگلش کا کہنا تھا کہ گانا کے ملک سے پولیس فورس کا اعلیٰ وفد مانچسٹر آیا ہے اور ہم آج یہاں مئیر کونسلر جاوید اقبال کے آفس میں موجود ہیں۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ ہم نے اس باہمی تعاون پر بات چیت کی ہے کہ کیسے گریٹر مانچسٹر پولیس،گانا پولیس فورس اور اولڈہم اکٹھے کام کر سکتے ہیں جس سے ہم نوجوانوں کو ایسے مواقع فراہم کریں اور کمیونٹی کے لیے سود مند منصوبہ جات پر کام کیا جائے اور گانا کی عوام کو فائدہ ہو۔ گانا نیشنل کیڈٹ کے کوآرڈینیٹر اور چیف لبرل نکولس نے کہا ہم نے مانچسٹر کا دورہ کیا ہے تاکہ ہمارے نوجوانوں اور گریٹر مانچسٹر کے نوجوانوں کے درمیان باہمی ہم آہنگی پیدا ہو جس سے ان کے اندر قومیت اور جذبہ حب الوطنی بارے آگاہی ہو تاکہ انہیں اس بات سے باخبر ہوں کے ایک اچھی کمیونٹی کو کیسے پروان چڑھایا جا سکتا ہے تاکہ ہم امن بھائ چارے سے رہ سکیں۔ اولڈہم پولیس کی ریسپانس آفیسر نے کہا کہ گریٹر مانچسٹر پولیس اور ریپبلک آف گانا پولیس کیڈٹ کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں نبھا رہی ہیں۔ وفد میں شامل سارہ نکلسن نے کہا کہ ہم نے گریٹر مانچسٹر پولیس کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کر کے بہت کچھ سیکھا ہے جس سے ہماری معلومات میں اضافہ ہوا ہے ۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ مئیر جاوید اقبال سے مل کر انتہائی خوشی ہوئی ہے وہ ایک شریف النفس انسان ہیں اور ہمارا پرتپاک استقبال کیا۔