مقبول خبریں
بین الاقوامی میڈیا نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کی کلی کھول دی ہے:سردار مسعود خان
ڈیبی ابراھم کی قیادت میں ممبران پارلیمنٹ اور کمیونٹی رہنماؤں کی لارڈ طارق احمد سے ملاقات
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز اورسیمینارز منعقد کریگی : راجہ نجابت
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کی وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اور شاہ غلام قادر سے ملاقات
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
9ستمبر کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے باہر بھرپور مظاہرہ کرینگے:راجہ نجابت حسین
سوچنے کے موسم میں سوچنا ضروری ہے!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستان سے آئے فنکار وں کی طرف سے ’’ہسدے آؤ دے نچدے جاؤ ‘‘ڈرامہ پیش کیا گیا
راچڈیل (محمد فیاض بشیر)راچڈیل کے مقامی ہال میں ہنسی مزاح اور اداس چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کے لیے پاکستان سے آئے اسٹیج ڈراموں کے منجھے ہوئے فنکار جواد وسیم، صبا رضا، ثنا نور ، شاہد خان و دیگر فنکاروں نے فیملی ڈرامہ ہسدے آؤ تے نچدے جاؤ پیش کیا گیا جسے شائقین نے بے حد پسند کیا۔ ڈرامہ کے اختتام پر یوکے 44نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے مایہ ناز فنکار جواد وسیم نے کہا کہ شو دیکھنے کے لیے لوگ خاندان بھر کے افراد کے ساتھ آئے مجھے یقین ہو گیا ہے کہ شائقین بے حیائی کو پسند نہیں کرتے بلکہ وہ ایک سلجھا ہوا ڈرامہ دیکھنا چاہتے ہیں جسے وہ خاندان کے افراد کے ساتھ مل بیٹھ کر دیکھ سکیں۔ ان کا مذید کہنا کہ وہ پرامید ہیں کہ اسکے بعد مذید اچھے اسٹیج ڈرامے دیکھنے کو ملیں گے ان کا شکوہ تھا کہ برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی وکشمیری کمیونٹی کو جذبہ محب الوطنی کے تحت ایسے ثقافتی پروگرام میں بھرپور شرکت کرنی چاہیئے۔ فنکارہ تنا نور اور صبا رضا کا کہنا تھا کہ ہم نے وعدہ کیا تھا کہ ایک ایسا اسٹیج ڈرامہ پیش کریں گے جو خاندان بھر کے افراد کے ساتھ مل بیٹھ کر دیکھا جا سکے گا ہم اس میں کامیاب رہے۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ پاکستانی ثقافت سے تعلق رکھنے والے افراد کو ایسے ثقافتی پروگرام میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں آنا چاہیئے۔ فنکار شاہد خان نے کہا کہ ہم نے جو وعدہ کیا وہ ڈرامے میں ڈرامہ کر کے پورا کر دیا ہے اس وجہ سے لوگ خاندان سمیت اسٹیج ڈرامہ دیکھنے کے لیے ائے اور ہم نے محنت اور محبت سے کام کیا ۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ جب بھی برطانیہ آتے ہیں پاکستانی شائقین ہم سے بہت پیار کرتے ہیں ۔ہم یوکے بھر میں بسنے والے ہم وطنوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ شائقین فنکارہ ثنا نور اور صبا رضا کی ڈانس پر داد دے بغیر نہ رہ سکے اور ایک عرصہ بعد فیملی اسٹیج ڈرامہ پیش کرنے پر منتظمین کا شکریہ ادا کیا ۔