مقبول خبریں
بین الاقوامی میڈیا نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کی کلی کھول دی ہے:سردار مسعود خان
ڈیبی ابراھم کی قیادت میں ممبران پارلیمنٹ اور کمیونٹی رہنماؤں کی لارڈ طارق احمد سے ملاقات
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز اورسیمینارز منعقد کریگی : راجہ نجابت
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کی وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اور شاہ غلام قادر سے ملاقات
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
9ستمبر کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے باہر بھرپور مظاہرہ کرینگے:راجہ نجابت حسین
سوچنے کے موسم میں سوچنا ضروری ہے!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مانچسٹر کے علاقے چھتیم ہل میں فوڈز کاشاندار افتتاح، شیڈو وزیر محمد افضل خان و دیگر کی بھرپور شرکت
مانچسٹر (محمد فیاض بشیر)مانچسٹر کے علاقے چھتیم ہل میں فوڈز کاشاندار افتتاح شیڈو وزیر محمد افضل خان، لارڈ میئر مانچسٹر کونسلر عابد چوہان، قاری ظہور احمداس موقع پر محمود اعظم محمود محمد عمران بٹ ،محمد جاوید اشرف، آصف پراچہ ،محمد فرخ، خالد رحمن ،محمد رشید ضیاء ،رانا خالد، ملک رفیق ،چوہدری محمد اسلم، چوہدری طاہر صدیق، آصف رشید بٹ ،راشد ضیاء، خالد شاہ، محمد ریاض ،محمد ناسف ،چوہدری ظہیر احمد، چودھری کاشف محمود، راجہ تنویر احمد، محمد عظیم کے علاوہ کمیونٹی راہنماؤں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ممبر برطانوی پارلیمنٹ و شیڈو وزیر برائے امیگریشن محمد افضل خان نے کہا کہ برطانیہ میں رہنے والی پاکستانی وکشمیری کمیونٹی کو برطانیہ کی معیشت کو مضبوط کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ نئے کاروبار کا آغاز کر کے روزگار کے مواقع فراہم کرنے چائیں اور برطانیہ کو اپنا ملک تصور کرنا چاہیے۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ خوش آئند بات ہے کہ ہم پہلے ہی تمام شعبہ جات میں بھرپور نمائندگی کر رہے ہیں خصوصاً تجارت میں پاکستانی وکشمیری کمیونٹی فعال کردار ادا کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاست کے میدان میں بھی ہماری نمائندگی موجود ہے لیکن اس میں بھی اضافہ ناگزیر ہے تاکہ ہم اپنے تمام مسائل کو مذید موثر انداز سے ایوان بالا اور ایوان زیریں کے ساتھ مقامی کونسلز میں حل کرانے کے لیے قانون سازی کروا سکیں ۔ افتتاحی تقریب میں شریک دیگر کمیونٹی شخصیات کا کہنا تھا کہ معاشی ترقی سے ہماری کمیونٹی برطانوی معاشرے میں نمایاں مقام کے ساتھ مادر وطن پاکستان کا نام روشن کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی نوجوان نسل کوکاروبار کی طرف راغب کرنا چاہیے افتتاحی تقریب میں کاروبار کی کامیابی اور ترقی کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔