مقبول خبریں
بین الاقوامی میڈیا نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کی کلی کھول دی ہے:سردار مسعود خان
ڈیبی ابراھم کی قیادت میں ممبران پارلیمنٹ اور کمیونٹی رہنماؤں کی لارڈ طارق احمد سے ملاقات
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز اورسیمینارز منعقد کریگی : راجہ نجابت
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کی وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اور شاہ غلام قادر سے ملاقات
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
9ستمبر کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے باہر بھرپور مظاہرہ کرینگے:راجہ نجابت حسین
سوچنے کے موسم میں سوچنا ضروری ہے!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
کاروباری شخصیات کو ایوارڈز دینے کی تقریب، مئیر کونسلر جاوید اقبال و دیگر اہم شخصیات کی شرکت
اولڈہم (محمد فیاض بشیر)سوک سنٹر اولڈہم میں بزنس ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اولڈہم کونسل کے مئیر کونسلر جاوید اقبال، لیڈر شون فیلڈنگ ، ڈپٹی لیڈر عروج شاہ، کاروباری شخصیات گلن، ربیکا و دیگر مقامی کاروباری حضرات نے شرکت کی اور اولڈہم میں سرمایہ کاری کو موزوں جگہ قرار دیا۔بزنس ایوارڈ کی تقریب میں شریک اولڈہم کونسل کے لیڈر شون فیلڈنگ کا کہنا تھا کہ مختلف کاروباری شخصیات یہاں موجود ہیں جنہیں مختلف نوعیت کے ایوارڈ دیے جائیں گے۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ یہ انتہائی ضروری ہے کہ ہم کاروباری حضرات کی شراکت صرف اولڈہم کی معیشت کے لیے نہیں بلکہ لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے اور ہنر سکھانے کے ساتھ کمیونٹی کے اندر باہمی ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے جو رضاکارانہ خدمات سر انجام دیتے ہیں اسکے علاوہ ہماری کاروباری کمیونٹی اولڈہم کونسل کی بھی مدد کرتی ہے اور ایوارڈ انکا شکریہ ادا کرنے کی کاوش ہے۔ مئیر کونسلر جاوید اقبال نے کہا کہ اولڈہم میں سرمایہ کاری کے لیے سنہری مواقع موجود ہیں اور دنیا بھر سے اگر سرمایہ کار یہاں اپنے کاروبار کو شروع کرنا چاہتے ہیں تو انکی مدد اور راہنمائی کے لیے خدمات حاضر ہیں۔ ڈپٹی لیڈر کونسلر عروج شاہ کا کہنا تھا کہ یہاں آکر مختلف کمیونٹیز کی کاروباری شخصیات سے ملنے کا موقع ملا ہے وہ انتہائی خوشی محسوس کرتی ہیں۔ کمرشل پراپرٹی سے تعلق رکھنے والے گلن نے کہا کہ اولڈہم سرمایہ کاری کے لیے اچھی جگہ ہے ۔ ربیکا کا کہنا تھا کہ ایوارڈ کی تقریب میں مختلف کاروباری حضرات موجود ہیں اور ہم نے اپنی آرگنائزیشن کی طرف سے ابھرتی ہوئی کاروباری شخصیت کے ایوارڈ کو سپانسر کیا ہے۔۔ تقریب تقسیم ایوارڈ میں کمیونٹی نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی ماحول اور رات کو مذید رنگین بنا دیا۔