مقبول خبریں
ن لیگی راہنما میاں عبدالغفار کا رکن قومی اسمبلی پیر سیدعمران احمد شاہ کے اعزاز میں عشائیہ
کرالے میں اوورسیزپاکستانیوں کی میٹنگ،مختلف طبقہ ہائے فکر کے افراد کی شرکت
دعوت اسلامی برمنگھم کے زیر اہتمام خراب موسم کے باوجودجشن عید میلاد النبیؐ کا جلوس
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سردار عتیق کی قیادت میں جدوجہد آزادی پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے:رہنما ایم سی
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
مقبوضہ کشمیرمظالم:عالمی طاقتوں، اقوام متحدہ کو کردار ادا کرنا ہو گا : ڈاکٹر سجاد کریم
بلقیس بانو زندہ کیوں؟؟؟؟؟
پکچرگیلری
Advertisement
کے ڈی گریمر سکول برائے بوائز کے قیام کے بیس سال مکمل ہونے کے حوالے سے تقریب کا اہتمام
مانچسٹر (محمد فیاض بشیر)کے ڈی گرائمر سکول فار بوائز کا قیام عمل میں آنے کے بیس برس مکمل ہونے کے حوالے سے ایک پرتکلف ضیافت کا اہتمام کیا گیا جس میں سکول سے فارغ التحصیل طلباء نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر ناصر محمود چغتائی،احمد حسین،مس محمد،ذاھد حفیظ،فرخ ظہیر،اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کو جدید دنیاوی علوم کی تعلیمات کے ساتھ دینی تعلیم حاصل کرنا بھی ضروری ہے اور اس سلسلے میں کے ڈی سکول کا کردار مثالی ہے ۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ سکول سے تعلیم حاصل کرنے والے طلباء مختلف شعبہ زندگی میں نمایاں کارکردگی دکھا رہے ہیں جو اسکی زندہ مثال اور کامیابیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے اسی وجہ سے کامیابی کے 20 سال پورے ہونے پر شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ سکول میں بچوں کو صرف دینی تعلیم دی جاتی ہے بلکہ قرآن مجید و احادیث کی روشنی میں بتایا جاتا ہے کہ اسلام ایک پرامن مذہب ہے جو محبت،بھائ چارے دوسروں کے مذاہب کا احترام ،صلح جوئی ،صبر و تحمل کے ساتھ اس بات کی بھی تعلیم دی جاتی ہے کہ دہشت گردی کا اسلام سے کوئ تعلق واسطہ نہیں بلکہ ایسا کرنے والے انسان کہلانے کے بھی لائق نہیں ہیں۔