مقبول خبریں
اولڈہم ٹاؤن میں پہلی جنگ عظیم کی صد سالہ تقریب،جم میکمان،مئیر کونسلر جاوید اقبال و دیگر کی شرکت
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ملالہ کی ساتھی طالبات بھی دنیا کی نظروں میں، برطانیہ کی متاثرکن ایشیائی شخصیات کا ایوارڈ مل گیا
لندن ... پاکستان میں طالبان سے ٹکر لینے والی ملالہ یوسفزئی کو حالیہ چند ماہ میں اس کی بہادری پر اس تواتر سے ایوارڈز ملنے لگے تھے کہ یوں لگتا تھا دنیا میں کوئی اور کام کا بندہ ہی نہیں رہا۔ اس امر کا توڑ برطانیہ کے ایشیا میڈیا گروپ نے اس منفرد انداز میں کیا کہ اس واقعے نے بھر سے میڈیا میں جگہ بنا لی۔ GG2 کی جانب سے لیڈر شپ اینڈ ڈائیورسٹی ایواڈز کی سالانہ تقریب میں ججوں کے متفقہ فیصلے سے ملالہ یوسفزئی کے ہمراہ زخمی ہونے والی دو بچیوں کائنات اور شازیہ کو متفقہ طور پر بہادری کا یہ ایوارڈ دیا گیا۔ انہیں یہ ایوارڈ برطانوی حزب اختلاف لیبر پارٹی کی اہم شخصیت صادق خان ایم پی نے دیا۔ لیبر جماعت سے تعلق رکھنے والے کیتھ واز دوسرے نمبر پر با اثر برطانوی ایشین منتخب کئے گئے مشہور انڈین بزنس ٹائیکون لکشمی متل کا انتخاب تیسرے نمبر پر طاقتور برطانوی ایشین کے طور پر کیا گیا جبکہ ہندو جا برادرز اس سال چوتھے نمبر پر رہے۔ برطانوی نائب وزیر اعظم اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ جنہوں نے ١٠١ پا اثر شخصیات کی لسٹ کی رونمائی کی اس موقع پر برطانیہ میں مقیم ایشیائی پروفیشنلز کی کثیر تعداد موجود تھی۔ 2013 کی بااثر شخصیات میں برطانوی میوزک بینڈ ون ڈائرکیشن کے پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک کو برطانیہ کا ساتواں با اثر ایشین قرار دیا گیا ہے دیگر نامور ایشین شخصیات میں کنزرویٹیو جماعت کی رکن بیرونس سعیدہ وارثی اور رکن پارلیمنٹ صادق خان کو بیس اولین برطانوی ایشین با اثرافراد میں شامل کیا گیا۔