مقبول خبریں
چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام سے راجہ نجابت اورحریت رہنماء عبدالحمیدلون کی ملاقات
کرالے میں اوورسیزپاکستانیوں کی میٹنگ،مختلف طبقہ ہائے فکر کے افراد کی شرکت
دعوت اسلامی برمنگھم کے زیر اہتمام خراب موسم کے باوجودجشن عید میلاد النبیؐ کا جلوس
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سردار عتیق کی قیادت میں جدوجہد آزادی پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے:رہنما ایم سی
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
مقبوضہ کشمیرمظالم:عالمی طاقتوں، اقوام متحدہ کو کردار ادا کرنا ہو گا : ڈاکٹر سجاد کریم
بلقیس بانو زندہ کیوں؟؟؟؟؟
پکچرگیلری
Advertisement
بیرسٹر سلطان محمود کے جاں نثار سپاہی کنونشن میں جوق در جوق پہنچیں: چوہدری محمد سردار
اولڈہم(محمد فیاض بشیر)قائد کشمیر،تحریک آزادی کشمیر کے داعی،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سکیورٹی اداروں کی جانب سے مظلوم و نہتے کشمیریوں پر انسانی تاریخ کے بنی نوع انسان پر بد ترین مظالم ڈھانے کے خلاف عالمی سطح پر ٹھوس موقف اور موثر آواز اٹھانے والے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر تحریک انصاف کے مرکزی قائد بیرسٹر سلطان محمود چوہدری برطانیہ میں پارٹی کارکنان کے کنونشن میں شرکت کیلئے29اپریل بروز سوموار مانچسٹر ایئر پورٹ پہنچ رہے ہیں،یہ باتیں تحریک انصاف آزاد کشمیر برطانیہ کے مرکزی راہنما و کارکن حاجی چوہدری محمد سردار نے میڈیا کو جاری کئے گئے اپنے ایک بیان میں کہیں،ان کا مزید کہنا تھا کہ قائد کشمیر کا یہ دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے،مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورتحال،آزاد کشمیر حکومت کی بد انتظامی اور خطہ کی عوام کے اندر پائی جانے والی مایوسی کسی ایسے راہنما کی راہیں دیکھ رہی ہیں جو ان گھمبیر مسائل کو حل کروانے کیلئے حقیقی لیڈر کا کردار ادا کرے اور عوام بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی پر اثر شخصیت کی طرف نظریں جمائے بیٹھے ہے،ان کا کہنا تھا کہ30اپریل بروز منگل2019بریڈ فورڈ شہر میں تحریک انصاف کے کارکنان اور بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے جاں نثار سپاہیوں کا ایک عظیم الشان کنونشن کا انعقاد ہونے جا رہا ہے برطانیہ بھر میں بسنے والے جماعتی ساتھیوں سے گزارش ہے کہ وہ جوق در جوق قافلوں کی شکل میں اس کنونشن میں پہنچیں،ملی بیداری اور قائد کشمیر کے ساتھ دلی محبت کا عملی نمونہ پیش کریں۔