مقبول خبریں
مسلم کانفرنس کے رہنما چوہدری بشیر رٹوی کی طرف سے چوہدری علی شان سونی کے اعزاز میں افطار پارٹی
کونسلر محمد صادق نے دوسری بار میئر لندن بارو آف سٹن کا حلف اٹھالیا، کمیونٹی کی مبارکباد
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پلیک گیٹ ہا ئی سکول بلیک برن میں تعینات ٹیچر کیتھرین نے روزے رکھنے شروع کر دیے
میرے سارے خواب سمندر جیسے ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
راچڈیل کی رہائشی اور تین بچوں کی ماں صائمہ ریاض کو چھریوں کے وار سے قتل کر دیا گیا
راچڈیل (محمد فیاض بشیر)راچڈیل کی رہائشی صائمہ ریاض جو کہ بحیثیت نرس رائل اولڈہم ہسپتال میں اپنی پیشہ ورانہ خدمات سر انجام دیتی تھیں اور تین بچوں کی ماں تھی کو چھریوں کے وار سے منگل کی علی الصبح قتل کر دیا ہے۔ خاندان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ صائمہ بہت اچھی ماں تھی اور بحثیت نرس اپنے پیشہ سے انتہائی خوش تھیں اور اسکے ساتھ دوسروں کی مدد کرنے میں پیش پیش تھیں۔وہ ایک محنتی خاتون تھیں جو اپنے خاندان کے لیے بھرپور زندگی بسر کر رہی تھیں ۔ خاندانی ذرائع کا کہنا تھا کہ ہم مشکل کی اس گھڑی میں کمیونٹی کی مدد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ساتھ میں التجا ہے کہ اس مشکل وقت میں ہمیں اکیلا چھوڑ دیا جائے تاکہ ہم اس سانحہ کو خاندان کے ساتھ مل بیٹھ کر بانٹ سکیں۔ پولیس نے قتل کے اس افسوسناک واقعہ کی سائنسی بنیادوں پر تحقیقات شروع کر دی ہے . گریٹر مانچسٹر پولیس نے 36سالہ محمد عابد چوہدری کو قتل کے شبہ میں گرفتار کر لیا اور آج عدالت میں مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔