مقبول خبریں
ن لیگی راہنما میاں عبدالغفار کا رکن قومی اسمبلی پیر سیدعمران احمد شاہ کے اعزاز میں عشائیہ
کرالے میں اوورسیزپاکستانیوں کی میٹنگ،مختلف طبقہ ہائے فکر کے افراد کی شرکت
دعوت اسلامی برمنگھم کے زیر اہتمام خراب موسم کے باوجودجشن عید میلاد النبیؐ کا جلوس
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سردار عتیق کی قیادت میں جدوجہد آزادی پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے:رہنما ایم سی
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
مقبوضہ کشمیرمظالم:عالمی طاقتوں، اقوام متحدہ کو کردار ادا کرنا ہو گا : ڈاکٹر سجاد کریم
بلقیس بانو زندہ کیوں؟؟؟؟؟
پکچرگیلری
Advertisement
جس نے نبی کریمؐ سے پیار کیا اسے سرکار کریم کی شان وعظمت سمجھ میں آ ئی :پیر ابو احمد مقصود مدنی
اولڈہم (محمد فیاض بشیر)سماجی کمیونٹی اور مذہبی شخصیت حاجی محمد یونس کی رہائش گاہ پر عظمت شان رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ماہ رمضان کی افادیت بارے ایک روحانی محفل کا انعقاد ہوا۔ ادارہ نور السلام فیصل آباد کے بانی پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے خصوصی شرکت کی اور ایمان افروز بیان سے حاضرین محفل کی دینی و دنیاوی راہنمائی فرمائی۔ روحانی محفل میں حاجی کامران، حاجی کامران، حمزہ سبہانی ، حاجی عبد القیوم مدنی ,محمد شہباز حسین مدنی ، حافظ واجد ، حاجی محمد اشفاق وارثی کے علاوہ نوجوانوں نے شرکت کی ۔ پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے اپنے بیان میں کہا کہ الرحمان علما القرآن یعنی رحمان نے سکھایا قرآن کس کو انسان کامل کو سکھایا قرآن۔ رب کریم نے اپنے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو علم خاص ہر قسم کا علم سکھایا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے رب کی عطا سے کوئ ایسا علم نہیں جو نہ سیکھا ہو۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں نماز بارے بتایا اور قرآن میں ہے کہ جب رمضان کا مہینہ آجائے تو اس کا احترام لازم ہے یہ ہمیں کس نے سکھایا نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری محفل کا موضوع سخن علوم نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تھا ۔رب کریم نے آپ صلعم کو علم سکھایا۔ ان کا کہنا تھا کہ کہ کائنات میں کوئ بھی ایسا معلم اور متعلم نہیں جو میرے رب کریم نے اپنے محبوب کو سکھایا ۔ سیکھنے والے سید الانبیاء اور سکھانے والے رب کائنات ہیں اور جو علم اپنے محبوب کو عطا کیا اسی سے آج کائنات کا نظام چل رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جس نے نبی کریم سے پیار کیا اسی سرکار کریم کی شان وعظمت سمجھ میں آ ئی اور جو سرکار کریم کی محبت سے دور رہا اسے نہ قرآن و دین کی سمجھ آ ئی نہ اہل بیت کی محبت نہ صحابہ اور اولیاء کرام کی محبت سمجھ میں آئی ۔ حاجی چوہدری محمد سردار نے کہا کہ اس قسم کی روحانی محفل کے انعقاد سے دین اسلام کی تعلیمات سے آگاہی ہوتی ہے اور نوجوانوں کو ایسی محافل میں شریک ہونا چاہیے۔ حاجی کامران نے کہا کہ قبلہ پیر صاحب نے اچھا بیان کیا اور محفل میں بڑوں اور نوجوانوں نے شرکت کی اور بیان سے دینی علم میں اضافہ ہوا۔ نوجوان حمزہ سبہانی نے کہا پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی سادہ فہم زبان میں بات کرتے ہیں جس سے ہم نوجوانوں کے لیے سمجھنا آسان تھا اور آج کے دور میں ایسے کم عالم ہیں جو آسان طریقے سے نوجوان نسل تک دین اسلام کی تعلیمات پہنچائیں۔ حاضرین محفل کی تواضع خصوصی لنگر سے کی گئی۔ امت مسلمہ کے اتحاد و اتفاق بارے دعا کی گئ اور سری لنکا میں گرجا گھروں اور ہوٹلوں میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کی سختی سے مذمت بھی کی گئی اور اسے اسلامی تعلیمات و حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے کے منافی قرار دیا۔