مقبول خبریں
راچڈیل کیسلمئیرسنٹر میں کمیونٹی کو صحت مند رہنے،حفاظتی تدابیر بارے آگاہی ورکشاپ کا انعقاد
یورپی پارلیمنٹ میں قائم ’’فرینڈز آف کشمیر گروپ‘‘ کی تنظیم سازی کردی گئی
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
ہم نے سچ کو دیکھا ہے جھوٹ کے جھروکوں سے!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مسئلہ کشمیر بارےیورپی پارلیمنٹ انتخابات پر برطانیہ و یورپ میں بھرپور لابی مہم چلائینگے،راجہ نجابت
لندن(محمد فیاض بشیر)جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل یورپی پارلیمنٹ کے انتخابات کے موقع پر برطانیہ و یورپ میں بھرپور لابی مہم چلائے گی،یورپی انتخابات میں کامیاب امیدواروں سے ملاقاتیں کر کے انہیں مسئلہ کشمیر اور حق خود ارادیت پر حمایت کیلئے آمادہ کیا جائے گا۔30مئی کو برطانوی پارلیمنٹ سے اس مہم کا آغاز کیا جائے گا،یکم جون کو لندن میں ہی کشمیری فیرن ڈے مناتے ہوئے اس مہم کا خاتمہ کریں گے،اس مختصر مہم میں یورپی پارلیمنٹ کے انتخابات کو فوکس اور امیدواروں پر توجہ دی جائے گی،5جون عید کے بعد یورپ کے بڑے دس ممالک میں تقریبات اور مظاہروں میں آزاد کشمیر کی قیادت،اپوزیشن لیڈر،حریت قیادت،صحافیوں،این جی اوز کے نمائندوں،ممبران پارلیمنٹ کو مدعو کیا جائے گا،تحریک حق خود ارادیت کے چیئرمین راجہ نجابت حسین خود اس مہم کیلئے آزاد کشمیر کی قیادت و دیگر سے رابطے کریں گے،اس موقع پر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے کہا ہے کہ تحریکی سرگرمیوں کو موثر بنانے کیلئے دنیا بھر میں ایک منظم مہم چلائی جائے گی،ہماری کوشش ہے کہ بھارتی انتحابات میں کامیاب ہونے والی حکومت پر دبائو ڈالا جائے کہ وہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکے اور حریت قائدین سے ناورا سلوک بند کرے،اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ کی سفارشات کی روشنی میں بھارت پر سفارتی مہم کے ذریعے دبائو بڑھانا ہو گا،یورپی پارلیمنٹ میں بھی لابی کرتے ہوئے عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر کو حل کروانے کیلئے عملی اقدامات اٹھانے پر آمادہ کیا جائے گا،تحریک کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے اس موقع پر حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کو نا صرف اقوام متحدہ میں دوبارہ اٹھائے بلکہ مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کی تلاشی کے نام پر شہید کرنے کے بھارتی سفاکیت کو دنیا میں بڑے ممالک کی حکومتوں کے ساتھ اٹھاتے ہوئے بھارتی عزائم سے بین الاقوامی برادری کو آگاہ کیا جائے گا،سفارتی پر بھرپور کوششوں کیلئے آزاد کشمیر کی منتخب قیادت،پاکستانی وزیر خارجہ،سینیٹ و قومی اسمبلی کی خارجہ امور کمیٹیوں کو دنیا بھر میں بھیج کر ان سے کام لیا جائے،تحریک حق خود ارادیت کی ٹیم ہر مرحلہ پر ان سے تعاون بڑھائے گی۔