مقبول خبریں
سیاسی ،سماجی کمیونٹی شخصیت بابو لالہ علی اصغر کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال بارے میٹنگ کا انعقاد
بھارتی ظلم و جبر؛ برطانیہ کے بعد امریکی اخبارات میں بھی مسئلہ کشمیر شہہ سرخیوں میں نظر آنے لگا
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز اورسیمینارز منعقد کریگی : راجہ نجابت
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت کا کشمیر پٹیشن پر دستخطی مہم کا آغاز ،10ستمبر کو پیش کی جائیگی
کافر کو جو مل جائے وہ کشمیر نہیں ہے!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
سیریا ریلیف کی چیئر پرسن ڈاکٹر شمیلہ کی طرف سے چیرٹی بر نچ کا اہتمام ، کمیونٹی خواتین کی شرکت
آشٹن انڈر لائن (محمد فیاض بشیر) سیریا کے بے گھر افراد اور مہاجرین کی مدد سیریا ریلیف کی ڈاکٹر شمیلہ اسلام ذوالفقار نے آشٹن سنٹرل مسجد کے کمیونٹی سنٹر میں برنچ کا اہتمام کیا جس میں شریک خواتین کو دیسی ناشتہ بھی دیا گیا۔ خواتین کے گروپ خوش آمدید کی چئیر پرسن نائلہ شریف ، عظمت اعظم ، شمائلہ اور کمیونٹی کے سماجی کاموں میں سرگرم دیگر خواتین نے بھی شرکت کیا اور سیریا کے مہاجرین کی امداد کے لیے رقم بھی جمع کی ۔اس موقع پر ڈاکٹر شمیلہ اسلام ذوالفقار نے کہا کہ وہ دو ہفتے پہلے ہی لبنان میں قائم سیریا کے مہاجر کیمپ سے واپس ائ ہیں اور انہیں وہاں پر طبعی سہولیات فراہم کی ہیں۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ مہاجرین بارش اور سردی کی وجہ سے برے حالات میں رہ رہے ہیں اور ہماری ٹیم اگلے ہفتہ دوبارہ مہاجرین کے کیمپ کا دورہ کرنے اور طبعی امداد فراہم کرنے جا رہی ہے یہاں اکٹھے ہونے کا مقصد کمیونٹی کو وہاں کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کرنا تھا ان کا کہنا تھا کہ ہمیں سیریا کے بے یار و مددگار اور ضرورت مند بہن،بھائیوں کی مدد کرنی ہے سب سے دعا کی درخواست ہے کہ رب العالمین ہمیں اپنے مشن میں کامیاب کرے۔ خوش آمدید گروپ کی چئیر پرسن نائلہ شریف نے کہا کہ میں انکے ساتھ رضاکارانہ خدمات سر انجام دے رہی ہوں ہم سب کو انکی مدد کرنی چاہیے تاکہ یہ سیریا جاکر دکھی انسانیت کی خدمت کر سکیں۔ سیریا ریلیف کے ساتھ رضاکارانہ خدمات سر انجام دینے والی عظمت اعظم نے کہا کہ ہم نے دوسرے برنچ کا انعقاد کیا ہے اور کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بڑی تعداد میں رقم جمع کی ہے اور مستقبل میں ایسی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ سیریا کے مسلمانوں کی مالی امداد کی جا سکے۔ شمائلہ کا کہنا تھا کہ چیریٹی ایونٹ میں دیسی ناشتہ دیا گیا ۔ ہمیں انکی مالی امداد کرنی چاہیے تاکہ دکھی انسانیت کی خدمت ہو سکے یہ ایک صدقہ جاریہ ہے جس کا ثواب آپ کو تاقیامت ملتا رہے گا۔