مقبول خبریں
مسلم کانفرنس کے رہنما چوہدری بشیر رٹوی کی طرف سے چوہدری علی شان سونی کے اعزاز میں افطار پارٹی
کونسلر محمد صادق نے دوسری بار میئر لندن بارو آف سٹن کا حلف اٹھالیا، کمیونٹی کی مبارکباد
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پلیک گیٹ ہا ئی سکول بلیک برن میں تعینات ٹیچر کیتھرین نے روزے رکھنے شروع کر دیے
میرے سارے خواب سمندر جیسے ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
راچڈیل مساجد کونسل کی طرف سے مئیر کونسلر محمد زمان کی مئیر چیرٹیز کیلئے فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام
راچڈیل (محمد فیاض بشیر)راچڈیل مساجد کونسل نے المحمود فاؤنڈیشن کے اشتراک سے مئیر کونسلر محمد زمان کی مئیر چیرٹیز کے لیے فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام کیا جس میں ممبر برطانوی پارلیمنٹ ٹونی لائیڈ، چیف سپرینڈنڈنٹ پولیس نیل ایونز، سپرینڈنڈنٹ پولیس جان، راچڈیل مساجد کونسل کے چیئرمین طاہر محمود، لیڈر راچڈیل کونسل ایلن بریٹ، ڈپٹی مئیر کونسلر عاصم رشید، ذیابیطس کے مرض میں مبتلا پہلے پیشہ ور باکسر محمد علی کے علاوہ بین المذاہب، ثقافت اور رنگ ونسل کے افراد نے شرکت کی اور باہمی اتحاد و اتفاق کا عملی ثبوت دیا۔ اس موقع پر ممبر برطانوی پارلیمنٹ ٹونی لائیڈ نے کہا تھا کہ مئیر زمان نے اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے سر انجام دیا ہے اور ہم یہاں مئیر کی چیرٹیز کے لیے فنڈزریزنگ بھی کر رہے ہیں۔ چیف سپرینڈنڈنٹ پولیس نیل ایونز نے کہا مئیر نے تمام مذاہب رنگ ونسل کے افراد کو اکٹھا کیا ہے ہم انکی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ سپرینڈنڈنٹ پولیس جان نے کہا کہ راچڈیل کی کمیونٹی اچھے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہےاور اچھے مقاصد کے لیے فنڈزریزنگ کی جا رہی ہے ۔ ذیا بیطس کے مرض میں مبتلا پہلے پیشہ ور باکسر محمد علی نے کہا کہ یہاں پر مختلف کمیونیٹیز کے افراد کا جمع ہونا خوش آئند ہے۔ ڈپٹی مئیر کونسلر عاصم رشید نے کہا کہ راچڈیل مساجد کونسل پچھلے کئ برس سے مئیر کی چیرٹی اپیل میں بڑھ چڑھ کر رقم جمع کرتی ہے ۔ان کا مذید کہنا تھا کہ جتنی اہم آہنگی راچڈیل کی مختلف کمیونیٹیز کے درمیان ہے کسی اور جگہ نہیں ہے ۔ مئیر کونسلر محمد زمان نے راچڈیل مساجد کونسل کے چئیرمن و دیگر ممبران کا دلی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انتہائ مختصر وقت کے نوٹس پر اس چیرٹی ڈنر کا انعقاد کیا گیا اور جتنی بھی رقم جمع ہو گی وہ راچڈیل کمیونٹی کی مقامی چیریٹز کو جائے گی۔ کمیونٹی نے اتنی بڑی تعداد میں شرکت کی انکا دلی شکریہ ادا کرتا ہوں۔ راچڈیل مساجد کونسل کے نمائندہ دبیر میاں نے بھی چیرٹیی ڈنر کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا۔ نقابت اور مزاحیہ لطیفوں کی بارش برسا کر مانی لیاقت نے حاضرین کو بے حد محضوض کیا اور خوب داد وصول کی۔ تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا شرف امینہ سلطانی کو نصیب ہوا ۔