مقبول خبریں
سیاسی ،سماجی کمیونٹی شخصیت بابو لالہ علی اصغر کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال بارے میٹنگ کا انعقاد
بھارتی ظلم و جبر؛ برطانیہ کے بعد امریکی اخبارات میں بھی مسئلہ کشمیر شہہ سرخیوں میں نظر آنے لگا
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز اورسیمینارز منعقد کریگی : راجہ نجابت
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت کا کشمیر پٹیشن پر دستخطی مہم کا آغاز ،10ستمبر کو پیش کی جائیگی
کافر کو جو مل جائے وہ کشمیر نہیں ہے!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
اوورسیز کشمیری بھارت کے نام نہاد پروپیگنڈے کا ہر سطح پر توڑ کر رہے ہیں: راجہ نجابت حسین
اسلام آباد(محمد فیاض بشیر)جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے یہاں پارلیمنٹ میں سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین سینٹر مشاہد حسین سید کی خصوصی دعوت پر شرکت کی،راجہ نجابت حسین نے اجلاس کے دوران پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی،سینیٹر رحمان ملک،سینیٹر جاوید عباسی،سینیٹر شیری رحمان،سینیٹر نزہت صادق،وزارت خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل،ڈی جی یورپ ظہیر جنجوعہ،ڈی جی انتظامیہ خالد مجید اور دیگر رہنمائوں سے ملاقاتیں کیں،تحریک حق خود ارادیت اسلام آباد کی ڈائریکٹر نازیہ مصطفیٰ بھی ان کے ہمراہ تھیں،سینیٹر مشاہد علی سید نے اجلاس کے دوران کمیٹی ممبران کو راجہ نجابت حسین چیئرمین جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کی کاوشوں سے آگاہ کیا کہ راجہ نجابت حسین اور ان کی ٹیم کس انداز میں یورپ اور برطانیہ میں متحرک کردار ادا کر رہی ہے،برطانوی اور یورپی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر پر حالیہ کامیابی ان کی تحریک اور ٹیم کی بھرپور جدو جہد کا نتیجہ ہے،تین گھنٹے جاری رہنے والے اس اجلاس میں جہاں پاک بھارت تعلقات اور مسئلہ کشمیر کے حوالے سےان کیمرہ بریفنگ دی گئی،راجہ نجابت حسین نے اس موقع پر اراکین خارجہ امور کمیٹی سینیٹ کو یقین دلایاکہ بیرون ممالک آباد کشمیری نہ صرف کشمیری عوام کا کیس عالمی سطح پر لڑ رہے ہیں بلکہ بیرونی دنیا میں پاکستان کے مثبت امیج کیلئے بھی اپنا کردار ادا کر رہے ہیں اور بھارت کے نام نہاد پروپیگنڈے کا بھی ہر سطح پر توڑ کر رہے ہیں جس کی وجہ سے پلوامہ واقعہ کے بعد بھارت عالمی سطح پر پسپائی اور شرمندگی کا شکار ہوا ہے،راجہ نجابت حسین نے سینیٹر مشاہد حسین سید اور دیگر اراکین کا کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کیلئے شکریہ ادا کیا اور انہیں برطانیہ اور یورپ میں مستقبل میں ہونے والے سیمینارز اور کانفرنسز میں شرکت کی دعوت دی۔