مقبول خبریں
سیاسی ،سماجی کمیونٹی شخصیت بابو لالہ علی اصغر کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال بارے میٹنگ کا انعقاد
بھارتی ظلم و جبر؛ برطانیہ کے بعد امریکی اخبارات میں بھی مسئلہ کشمیر شہہ سرخیوں میں نظر آنے لگا
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز اورسیمینارز منعقد کریگی : راجہ نجابت
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت کا کشمیر پٹیشن پر دستخطی مہم کا آغاز ،10ستمبر کو پیش کی جائیگی
کافر کو جو مل جائے وہ کشمیر نہیں ہے!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
کاروباری شخصیات سید اسد علی ،احمد رضا کی مئیر کونسلر محمد زمان سے ملاقات،مختلف امور پر تبادلہ خیال
راچڈیل (محمد فیاض بشیر)پاکستان سے آئی کاروباری شخصیات سید اسد علی اور احمد رضا کے اعزاز میں راچڈیل کونسل کے مئیر کونسلر محمد زمان نے اپنے آفس مدعو کر کے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تجارت ثقافت کو فروغ دینے کے علاوہ دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا اس موقع مقامی کاروباری شخصیات چوہدری خالد محمود اور شمشاد بھی موجود تھے۔مئیر محمد زمان نے کہا کہ کاروباری شخصیات سے ملاقات میں اس بات کا اعادہ کیا گیا ہے کہ کس طرح پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تجارتی تعلقات ہیں ان کا مذید کہنا تھا کہ ہم پاکستانی سرمایہ کاروں کو برطانیہ میں سرمایہ کاری کے لیے حوصلہ افزائی کریں گے اور اسی طرح اگر یہاں سے کوئی پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہے تو ہم انکی بھی حوصلہ افزائی کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مشترکہ تجارت سے دونوں ممالک مستفید ہوں گے اور اس لوگوں کے درمیان تعاون کو فروغ ملتا ہے۔ پاکستان سے آئی کاروباری شخصیت سید اسد علی نے کہا پاکستان برطانیہ کے دیرینہ تعلقات ہیں اور باہمی تجارت سے مذید مستحکم ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ حکومت پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی یہاں پر مادر وطن کا علم بلند کیے ہوئے ہے انکے لیے پاکستان کے تمام ایئرپورٹس پر خصوصی ڈیسک بنایا جائے۔ یہاں پر قائم پاکستانی قونصلیٹس اتنے فعال طریقے سے کمیونٹی کے لیے خدمات سر انجام نہیں دے رہے ہیں بلکہ برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی پاکستان میں صحت اور جب بھی کوئ قدرتی آفت آئے چندہ جمع کر کے وہاں مدد کرتے ہیں اور پاکستان اور برطانیہ کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ احمد رضا نے کہا کہ یہاں بسنے والے پاکستان اور ہمارے لیے مثبت سوچ رکھتے ہیں ان کا مذید کہنا تھا کہ چیریز کے لیے فنڈزریزنگ میں مئیر راچڈیل محمد زمان کا کردار بہت اہم ہے ہم نے ان سے بہت کچھ سیکھا ہے اسے اپنانے کی کوشش کریں گے انکا کام قابلِ ستائش ہے۔ خالد محمود چوہدری کا کہنا تھا کہ مئیر آفس میں پاکستان سے آئی کاروباری شخصیات کی آمد خوش آئند ہے جس سے باہمی تعاون کو فروغ ملے گا۔ شمشاد نے کہا کہ ہمیں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے تاک مادر وطن کی معیشت بہتر ہو اور غربت کا خاتمہ ہو سکے۔