مقبول خبریں
مسلم کانفرنس کے رہنما چوہدری بشیر رٹوی کی طرف سے چوہدری علی شان سونی کے اعزاز میں افطار پارٹی
کونسلر محمد صادق نے دوسری بار میئر لندن بارو آف سٹن کا حلف اٹھالیا، کمیونٹی کی مبارکباد
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پلیک گیٹ ہا ئی سکول بلیک برن میں تعینات ٹیچر کیتھرین نے روزے رکھنے شروع کر دیے
میرے سارے خواب سمندر جیسے ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
برطانیہ کی نامور سماجی، سیاسی اور کمیونٹی شخصیت محمد اسماعیل رضاالمعروف سہیل بھائی وفات پا گئے
ما نچسٹر (محمد فیاض بشیر) برطانیہ کی نامور سماجی، سیاسی اور کمیونٹی شخصیت محمد اسماعیل رضاالمعروف سہیل بھائی وفات پا گئے چند ہفتے پہلے برین ھیمرج کے بعد ھسپتال میں داخل تھے انکی وفات پر کمیونٹی انتہائی رنجیدہ تھی مرحوم کمیونٹی میں نمایاں مقام رکھتے تھے۔انکے اہل خانہ اور عزیزو اقارب کا کہنا تھا کہ وہ خاندان کے لیے سرمایہ حیات تھے اور ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء پر نہیں ہو گا۔ مرحوم کی نمازہ جنازہ الحینیہ مسجد ما نچسٹر میں ادا کی گئی نمازے جنازہ مولا نا معظم علی قومی نے پڑ ھائی اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی۔ جنازے میں شریک کمیونٹی ، سیاسی، سماجی مذہبی اور کاروباری شخصیات کا کہنا تھا کہ سہیل بھائ مرحوم انسان دوست تھے انکے اندر دکھی انسانیت کی ہمدردی کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی تھی ہمیشہ دوسروں کے کام آتے اور کمیونٹی کی خدمت میں پیش پیش ہوتے لوگ اپنے مسائل کو حل کروانے کے لیے ان سے راہنمائی لیتے انکے اندر وہ اوصاف بہم موجود تھے جو کسی بھی عظیم انسان کو دوسروں سے ممتاز کرتی ہے۔ شرکائے جنازہ نے مرحوم کی مغفرت کے لیے رب العالمین کی بارگاہ اقدس میں دعا کی کہ وہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائیں۔ لواحقین ، قریبی رفقاء اور خاندان کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دیں (آمین) شرکت کر نے والوں میں ڈاکٹر رضا عابدی ،سید ابراھیم راجہ علی رانا عرفان راجہ شہباز، سجاد کا ظمی راجہ اظہر،عارف چودھری،ڈاکٹر عماد نقوی عوام کی بڑی تعداد نے شر کت کی مرحوم دو بیٹیوں کے باپ تھے۔