مقبول خبریں
مقبوضہ کشمیر کےعوام کو بھارتی چنگل سےنجات دلانے کیلئے برطانوی حکومت کردار ادا کرے:راجہ نجابت
ڈیبی ابراھم کی قیادت میں ممبران پارلیمنٹ اور کمیونٹی رہنماؤں کی لارڈ طارق احمد سے ملاقات
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز اورسیمینارز منعقد کریگی : راجہ نجابت
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کی وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اور شاہ غلام قادر سے ملاقات
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
راجہ نجابت حسین کا مسئلہ کشمیر پر بحث میں حصہ لینے پر ارکان یورپی پارلیمنٹ کو خراج تحسین
جب ریت پہ لکھو گے محبت کی کہانی!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
حضرت امام حسین علیہ السلام نے نانا کے دین کو تاقیامت امر کر دیا:پیر ابو احمد مقصود مدنی
اولڈہم (محمد فیاض بشیر)سیدنا حضرت امام حسین علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کے مبارک دن کی مناسبت سے اولڈہم کی کاروباری سماجی اور مذہبی شخصیت چوہدری مطلوب حسین کی رہائش گاہ پر ایک روحانی محفل کا انعقاد ہوا جس میں ادارہ نور السلام فیصل آباد کے بانی پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے کہا کہ نبی کریم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حدیث مبارکہ ہے کہ حسین مجھ سے ہے اور میں حسین سے ہوں ۔ اگر کسی کا نانا دادا کہے کہ یہ میرا نواسہ یا پوتا ہے تو بات سمجھ میں آتی ہے لیکن اگر ذات حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ہو اور کہے کہ حسین مجھ سے اور میں حسین سے ہوں تو یہ بات افضلیت کا درجہ رکھتی ہے کیونکہ رب العالمین کے بعد اگر کسی کا مقام ہے تو وہ ہمارے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ہے۔۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا حضرتِ امام حسین و حسن سے پیار کی انتہا یہ تھی کہ وہ بچپن میں مسجد نبوی میں داخل ہوئے آپ صلعم منبر پر کھڑے جمعتہ المبارک کا خطبہ دے رہے تھے چاہتے تو صحابہ کرام کو کہتے کہ انہیں کندھے پہ آٹھاؤ ایسا نہ کیا خطبہ روک کر خود انہیں کندھے پہ بٹھایا۔ حضرت امام حسین علیہ السلام نے خاندان سمیت میدان کربلا میں جانوں کا نذرانہ پیش کر کے نانا کے دین کو تاقیامت امر کر دیا۔اہل بیت سے محبت بارے پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی کا کہنا تھا کہ رب العالمین نے قرآن مجید میں فرمایا کہ اے محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی امت سے کہ دو جو مصطفیٰ کی آل سے پیار نہ کرے وہ امتی نہیں ہو سکتا اہل بیت اور صحابہ کرام کی محبت لازم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ارشاد فرمایا کے جس نے میری سنت کو ترک کیا مجھ میں سے نہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ روز محشر سب کے نصب کٹ جائیں گے اگر کوئ نصب نہیں کٹے گا تو وہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ہے۔ آئیے ہم سب مل کر دعا کریں کے رب العالمین ہمیں دین اسلام کے سیدھے راستے پر چلنے اور اہل بیت سے والہانہ محبت و عقیدت کی توفیق عطا فرمائے (آمین)۔ حاجی محمد اشفاق وارثی نے کہا کہ خوشی ہے کہ ہم یہاں حضرت امام حسین علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی خوشی منا رہے ہیں انکا مذید کہنا تھا کہ ہمیں اپنے گھروں میں ایسی محافل کا انعقاد کرنا چاہیے اور اہل بیت سے محبت و عقیدت کا اظہار کرنا چاہیے۔ نوجوان محمد گلفام نے کہا کہ خوشی ہے کہ یہاں نوجوان بھی شریک ہیں اور حضرت امام حسین علیہ السلام کے یوم ولادت کا جشن منا رہے ہیں ۔ میزبان چوہدری مطلوب حسین مدنی نے محفل میں شریک تمام افراد اور بالخصوص پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی کا دلی شکریہ ادا کیا ۔ منقبت اہل بیت حاجی محمد اشفاق وارثی اور حاجی عبد القیوم نے پیش کی۔ محفل میں محمد عمران مدنی، شہبان مدنی، صنوبر حسین ، عباس علی، شہباز حسین مدنی، علی حیدر مدنی، علی حسن مدنی، محمد حامد علی مدنی نے شرکت کی۔