مقبول خبریں
برطانوی حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے:ایم پی جیوڈتھ کمنز
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
امید ہے پاک فوج کے نئے سپہ سالار لیاری کے امن کی طرف بھی توجہ دیں گے: حبیب جان
لندن ... افواج پاکستان کے نئے سپہ سالارناصرف ملکی سرحدوں پر کڑی نظر رکھیں گے بلکہ عوام ان سے بھرپور امید رکھتے ہیں کہ وہ ملک دشمن عناصر کی سرکوبی اور وطن عزیز کے لیاری جیسے چند علاقوں میں امن کی بحالی کے اقدامات بھی کریں گے جو اپنوں کی ہی بے مروتی اور دنیا داری کی نذر ہو چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار فرینڈزآف لیاری کے کنوینر حبیب جان اور میجر (ر)سعید الحسن کی جانب سے کمیونٹی رہنماؤں کے اعزاز میں ایک خصوصی دعوت کے موقع پرشرکا تقریب نے کیا۔ فرینڈز آف لیاری انٹرنیشنل لندن کے مرکزی کنوینر حبیب جان نے کہا کہ موجودہ پیپلز پارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو کے فلسفے کی نفی ہے۔ لیاری کی حالیہ کشیدہ صورتحال کی ذمہ دار براہ راست متحدہ قومی موومنٹ ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے لیاری میں رینجرز کے ہاتھوں شہید ہونے والے نوجوانوں اور معصوم بچوں کے لواحقین کی مالی معاونت تو کجا ان سے تعزیت کا اظہار کرنا تک گوارا نہیں کیا۔ حبیب جان نے کہا موجودہ حکومت سندھ نے لیاری کو ضلع بنانے کا وعدہ پورا نہ کرکے بھی لیاری دشمنی کا ثبوت دیا۔ حبیب جان نے لیاری کی حالیہ کشیدہ صورتحال کا ذمہ دار براہ راست متحدہ قومی موومنٹ کو قرار دیا اور کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ قبضے کی جنگ میں لیاری کو سب سے بڑی رکاوٹ سمجھتی ہے۔ انہوں نے کراچی آپریشن پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ لیاری کی حالیہ کشیدہ صورتحال پر تحقیقاتی کمیشن تشکیل دیا جائے۔ شرکا تقریب میں مہمان خصوصی لارڈ نزیر احمد، چوہدری دلپذیر، افضال چوہدری، شہزادہ حیات اور طارق محمود سمیت متعدد شخصیات نے شرکت کی۔