مقبول خبریں
مقبوضہ کشمیر کےعوام کو بھارتی چنگل سےنجات دلانے کیلئے برطانوی حکومت کردار ادا کرے:راجہ نجابت
ڈیبی ابراھم کی قیادت میں ممبران پارلیمنٹ اور کمیونٹی رہنماؤں کی لارڈ طارق احمد سے ملاقات
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز اورسیمینارز منعقد کریگی : راجہ نجابت
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کی وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اور شاہ غلام قادر سے ملاقات
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
راجہ نجابت حسین کا مسئلہ کشمیر پر بحث میں حصہ لینے پر ارکان یورپی پارلیمنٹ کو خراج تحسین
جب ریت پہ لکھو گے محبت کی کہانی!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
صدرمسلم کانفرنس برطانیہ راچڈیل برانچ بابو لالہ علی اصغر کا لالہ عبد المالک کے اعزاز میں عشائیہ
راچڈیل (محمد فیاض بشیر)راچڈیل کی سیاسی،سماجی اور کاروباری شخصیت مسلم کانفرنس برطانیہ راچڈیل برانچ کے صدر بابو لالہ علی اصغر نے آزاد کشمیر سے آئے مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما اور سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر چوہدری عبدالمالک کے اعزاز میں مقامی ریسٹورنٹ میں عشا ئیہ دیا جس میں مسلم کانفر نس بر طا نیہ کے کنوینئرچوہدری محمد بشیر رٹوی ،وزیر حسین شاہ ،چودھری محمد الہی ،چودھری خضر ،بشیر راجہ،چودھری رشید - رفعت محمود غوری کے علاوہ مسلم کا نفر نس کے کار کنوں نے شر کت ۔ اس موقع پر مہمان لالہ عبد المالک نے کہا کہ برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی وکشمیری کمیونٹی تحریک آزادی کشمیر کے لیے کوشاں ہے اور اس مسئلہ کو عالمی سطح پر اٹھا رہی ہے۔ تحریک کے حوالہ سے برطانیہ میں بسنے والوں کا کام قابل ستائش ہے ۔ مقبوضہ کشمیر کے مسلمان 1947 سے لیکر اب تک آزادی کے لیے جنگ لڑ رہے ہیں انکی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی اور الحاق پاکستان کی تکمیل ہو گی ۔ان کا مذید کہنا تھا کہ برطانیہ میں حق وسچ کی بات ہوتی ہے آپ سے گزارش ہےکہ پاکستان سے جب بھی قائدین اور ممبران اسمبلی برطانیہ تشریف لائیں تو انہیں مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے دباؤ ڈالیں تاکہ اقوام متحدہ کو مجبور کیا جائے کہ کشمیر کی قراردادوں پر عمل درآمد کروانے۔ چوہدری محمد بشیر رٹوی نے کیا کہ لالہ عبد المالک کے برطانیہ آنے سے مسلم کانفرنس مضبوط ہوئ ہے اور تحریک آزادی کشمیر کے اندر نئ روح پھونک دی ہے۔ وزیر شاہ نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ ستر سالوں سے حل طلب ہے وقت دور نہیں جب دنیا کے نقشے پر کشمیر ایک آزاد ملک ہو گا۔ میزبان لالہ بابو علی اصغر نے کہا لالہ عبد المالک نے مختصر وقت میں دعوت کو قبول کیا اور جو تحریک آزادی کشمیر کے حوالہ سے جدوجہد کر رہے ہیں وہ مثالی ہے وہ دن دور نہیں جب کشمیریوں کی آواز سنی جائے گی۔ ممبر یورپین پارلیمنٹ ستارہ قائد اعظم واجد خان بارے ان کا کہنا تھا کہ انکی کاوشوں سے پہلی دفعہ یورپین پارلیمنٹ کے پچاس اراکین نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں بارے رکھی گئ یاداشت پر دستخط کیے گئے ہیں اگر ہم اسی طرح جدوجہد کرتے رہے تو کشمیرا مسئلہ جلد حل ہو گا۔ انہوں نے عشائیہ میں شریک تمام مہمانوں کا دلی شکریہ بھی ادا کیا۔