مقبول خبریں
روٹری کلب کے راہنما ڈاکٹر سہیل قریشی کے اعزاز میں سماجی کمیونٹی شخصیت چوہدری محمود کا استقبالیہ
پاکستان سے آئے وکلا کے اعزاز میں ورلڈ وائیڈ سالیسٹرز کے ڈائیریکٹر محمد اشفاق کا استقبالیہ
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
سابق صدر پی ٹی آئی یارکشائر اینڈ ہمبر ریجن طاہر ایوب خواجہ کا اپنی رہائش گاہ پر محفل کا انعقاد
بے نظیر بھٹو: چراغ بجھ گیا لیکن روشنی زندہ ہے
پکچرگیلری
Advertisement
چوہدری محمد اشرف کا ممبر یورپین پارلیمنٹ واجد خان کو ستارہ قائد اعظم کا ایوارڈ ملنے پر ظہرانہ
آشٹن انڈر لائن (محمد فیاض بشیر)آشٹن کی کاروباری شخصیت چودھری اشرف ڈمیان نے اپنی رہائش گاہ پر ممبر یورپین پارلیمنٹ واجد خان جنہیں حال ہی میں حکومت پاکستان کی جانب سے یورپین پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کی وجہ سے تاریخ کی بدترین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں بارے بحث و مباحثہ کروانے کے صلہ میں ستارہ قائد اعظم سے نوازا گیا کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جس میں مذہبی سکالر مولانا اقبال کاروباری شخصیات غلام احمد ,حاجی نعیم گجر -راجہ رضا کمبر -چودھری امجد ڈمیان حیدر علی نے شرکت کی ننھے بچوں شیان اشرف اور رمان اشرف نے پھول پیش کئے .ممبر یورپین پارلیمنٹ واجد خان نے کہا کہ وہ حکومت پاکستان کے شکرگزا ہیں جنہوں نے انہیں ستارہ قائد اعظم کے ایوارڈ سے نوازا. ان کا مذید کہنا تھا کہ وہ آنے والے وقت میں یورپی یونین اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کام کریں گے۔ چوہدری اشرف ڈمیال کا شکریہ جنہوں نے اپنی رہائش گاہ پر اتنی اچھی تقریب کا انعقاد کیا۔ مولانا محمد اقبال نے کہا کہ واجد خان برطانوی اور کشمیری کمیونٹی کی یورپین پارلیمنٹ کے اندر ایک مضبوط آواز ہیں حکومت پاکستان نے انکی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے انہیں ستارہ قائد اعظم کے ایوارڈ سے نوازا ہے جو کہ بالکل درست فیصلہ ہے ان کا مذید کہنا تھا کہ اس وقت یورپین پارلیمنٹ میں پاکستانی وکشمیری کمیونٹی کی آواز مؤثر طور پر اٹھانے کے لیے ان سے بہتر کوئی شخص نہیں ہے امید ہے کہ مئ میں یورپین پارلیمنٹ کے ہونے والے انتخابات میں نارتھ ویسٹ کی عوام دوبارہ انہیں منتخب کروانے میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔ میزبان چوہدری اشرف ڈمیال نے کہا کہ واجد خان ایک نوجوان ہیں انہوں نے جسطرح مختصر وقت میں یورپین پارلیمنٹ کے اندر اپنا مقام بنایا ہے قابل ستائش و رشک ہے میں انہیں ستارہ قائد اعظم کا ایوارڈ ملنے پر دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔