مقبول خبریں
دار المنور گمگول شریف سنٹر راچڈیل میں جشن عید میلاد النبیؐ کے حوالہ سےمحفل کا انعقاد
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
لیبرپارٹی کی ریجنل کانفرنس کےموقع پر کشمیری کمیونٹی کی لابنگ، لیبررہنماوں سےحمایت کا اعادہ
لوٹن ... لوٹن میں لیبرپارٹی کی ریجنل کانفرنس کے موقع پر کشمیری کمیونٹی کے رہنماؤں نے بھرپور لابنگ کی اور نعرہ بازی کرتے ہوئے شرکاء کانفرنس کو اپنی طرف متوجہ کیا اس کمپین میں ممتاز راٹھور، ایوب راٹھور ایڈووکیٹ ، بیرسٹر مجید ترمبو بھی موجود تھے۔ چائے کے وقفہ پر کانفرنس میں شریک امیدوار یورپی پارلیمنٹ کونسلر نسیم ایوب اور سابق میئر کونسلر ریاض بٹ یورپین ایم ای پی رچرڈ ہیووٹ اور کیلون ہوپکنز ایم پی لوٹن نارتھ کو لابنگ کرنے والوں سےبات چیت کیلئے باہر لائے اس موقع پر رچرڈ ہیووٹ نے کہا انہوں نے کہا اپنے گذشتہ دورہ آزاد کشمیر میں جو صورتحال دیکھی تھی اس پر وہ اس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ وہ کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے اس موقع پر شرکاء نے نعرہ بازی بھی کی اور کہا کہ اگر لیبر پارٹی ہمارے کاز کی حمایت نہ کرے گی تو ہمارے لئے مشکلات پیدا ہوں گی۔ اس موقع پر کیلون ہوپکنز نے کہا وہ کشمیریوں کو اپنی حمایت کا یقین دلاتے ہیں انہوں نے کہا برطانیہ میں مقیم کشمیری بڑی تعداد میں لیبر پارٹی کو سپورٹ کرتے ہیں اس لئے ہم بھی مسئلہ کشمیر پر ان کی حمایت جاری رکھیں گے اس سے قبل لوٹن کی لارڈ بل میکنزی نے بھی کشمیریوں سے ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ بھی ان کے جائز حقوق کی حمایت جاری رکھیں گے ۔ لابنگ میں تمام کشمیری جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ شیراز خان کیانی، مسلم کانفرنس کے آرگنائزر راجہ اسحق خان، شعیب اکبر نازش، راجہ سروپ خان، ممتاز بٹ ، پیپلزپارٹی لوٹن کے صدر چوہدری بشیر ناز ایڈووکیٹ، جنرل سیکریٹری مسعود رانا ایڈووکیٹ، یوتھ کے رہنما عدنان سلطان، مسلم کانفرنس کے نائب صدر آزاد ملک ، عتیق گیلانی، قیصر داؤد، سلیم ناصر ، ڈپٹی میئر کونسلر محمد فاضل ضیاء، کونسلر یعقوب حنیف ، انیل راٹھور، حبیب میر ، عدیل راٹھور، خاقان راٹھور،رانا اعظم، عامر داؤد، مسلم لیگ (ن) کے راجہ نثار احمد اور دیگر لوگ شامل تھے دو گھنٹے کی لابنگ کے بعد شرکاء لابنگ منتشر ہوگئے۔