مقبول خبریں
مقبوضہ کشمیر کےعوام کو بھارتی چنگل سےنجات دلانے کیلئے برطانوی حکومت کردار ادا کرے:راجہ نجابت
ڈیبی ابراھم کی قیادت میں ممبران پارلیمنٹ اور کمیونٹی رہنماؤں کی لارڈ طارق احمد سے ملاقات
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز اورسیمینارز منعقد کریگی : راجہ نجابت
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کی وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اور شاہ غلام قادر سے ملاقات
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
راجہ نجابت حسین کا مسئلہ کشمیر پر بحث میں حصہ لینے پر ارکان یورپی پارلیمنٹ کو خراج تحسین
جب ریت پہ لکھو گے محبت کی کہانی!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ڈاکٹر رانا حفیظ الرحمن کا مئیرز آف اولڈہم ،راچڈیل کونسلز ،جاوید اقبال اورمحمد زمان کے اعزاز میں عشائیہ
مانچسٹر (محمد فیاض بشیر)ایسوسی ایشن آف پاکستانیز فزیشنز اینڈ سرجنز برطانیہ کے سابق صدر ڈاکٹر رانا حفیظ الرحمن نے اپنی رہائش گاہ پر مئیرز آف اولڈہم اور راچڈیل کونسلز۔ جاوید اقبال اور محمد زمان کے اعزاز میں عشائیہ دیا جسمیں میں ڈاکٹر فصہ،سیدہ کوثر منور نے بھی شرکت کی ۔نیشنل ہیلتھ سروس برطانیہ کے تحت ہفتہ ذیابیطس ،ایشیا ئیکمیونٹی کے اندر ٹائپ ٹو ذیابیطس کی مرض خطرناک حد تک بڑھنے اور حفاظتی تدابیر بارے بات چیت ہوئی۔اس موقع پر ڈاکٹر حفیظ الرحمن کا کہنا تھا کہ ہم ذیابیطس سے بچنے کے لیے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں کہ کیسے ایشیائی کمیونٹی کو اس بارے آگاہ کیا جائے ۔ان کا کہنا تھا کہ ایشیائی کھانوں میں نمک، چربی ، اور میٹھے کی مقدار زیادہ ہے اور ورزش نہ ہونے کے برابر ہے جسکی وجہ سے ہماری کمیونٹی ذیا بیطس اور دیگر بیماریوں میں مبتلا ہوتی ہے انہوں نے کہا بچوں کو صحت مند رہنے اور ذیابیطس جیسی موذی مرض سے بچنے کے لیے آگاہی دینے کی ضرورت ہے اور غیر متوازن خوراک کھانے سے جو بیماریوں جنم لیتی ہیں اس پروجیکٹ کو آگے لے کر چلیں گے۔ مئیر کونسلر محمد زمان کا کہنا تھا کہ ذیا بیطس کے مرض سے بچنے کے لیے ہمیں sos یعنی شوگر آئل اور نمک کے استعمال کو کم کرنا ہو گا۔ مئیر جاوید اقبال نے کہا میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ ڈاکٹر حفیظ الرحمن سے ملاقات ہوئی جو پاکستان اور پاکستانی کمیونٹی کے لیے صحت کے میدان میں نمایاں کام کر رہے ہیں اور صحتِ مند معاشرے کے لیے مصروف عمل ہیں ۔ ڈاکٹر فصہ کا کہنا تھا کہ ایسوسی ایشن آف پاکستانیز فزیشنز اینڈ سرجنز تنظیم پاکستان مذہب اور کمیونٹی کے لیے کام کر رہی ہے ۔سیدہ کوثر منور نے کہا کہ ذیا بیطس بارے نایاب معلومات سے آگاہی ہوئی ہے اس موذی مرض سے بچنے کے لیے ایشیائی کمیونٹی کو آگاہی ضروری ہے۔