مقبول خبریں
روٹری کلب کے راہنما ڈاکٹر سہیل قریشی کے اعزاز میں سماجی کمیونٹی شخصیت چوہدری محمود کا استقبالیہ
پاکستان سے آئے وکلا کے اعزاز میں ورلڈ وائیڈ سالیسٹرز کے ڈائیریکٹر محمد اشفاق کا استقبالیہ
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
سابق صدر پی ٹی آئی یارکشائر اینڈ ہمبر ریجن طاہر ایوب خواجہ کا اپنی رہائش گاہ پر محفل کا انعقاد
بے نظیر بھٹو: چراغ بجھ گیا لیکن روشنی زندہ ہے
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستان اور یورپین یونین کے تعلقات پہلے سے زیادہ مضبوط ہیں:ڈاکٹر سجاد حیدر کریم
مانچسٹر (محمد فیاض بشیر)برطانیہ کے علاقہ نارتھ ویسٹ سے کنزوریٹو پارٹی کے رکن یورپین پارلیمنٹ و ٹریڈ چیف ڈاکٹر سجاد حیدر کریم نے ساؤتھ ایشین ٹریڈ مانیٹرنگ کمیٹی کی صدارت کرتے ہوئے اور پاکستان سے یورپین پارلیمنٹ برسلز کے دورہ پر آئی وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری سے ملاقات کے دوران دوبارہ اس بات کا اعادہ کیا اس وقت پاکستان اور یورپین یونین کے تعلقات مضبوط ترین ہیں ۔اس موقع پر ڈاکٹر شیریں مزاری کے ہمراہ یورپ میں تعینات پاکستانی سفیر نغمانہ ہاشمی بھی ہمراہ تھیں۔ یورپین پارلیمنٹ امور خارجہ کی اہم رکن مسز فیڈریکا موگیرینی چند ہفتے پہلے پاکستان گئیں اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے بعد باہمی روابط کی حکمت عملی کا اعلان کیا وہ پاکستان میں چوتھی یورپین یونین و پاکستان باہمی روابط بارے رکھی گئ کانفرنس کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ مشترکہ صدارت کر رہی تھیں۔ ڈاکٹر سجاد حیدر کریم کا مذید کہنا تھا کہ پاکستان اور یورپ کے درمیان نئے باہمی روابط اور تعلقات کے تناظر میں ڈاکٹر شیریں مزاری کو یورپین پارلیمنٹ آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے انتہائی خوشی ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے یورپین پارلیمنٹ پاکستان اور یورپ کے مضبوط تعلقات کو فروغ دے گی ۔ ڈاکٹر سجاد حیدر کریم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات تجارتی سطح پر آگے سے زیادہ مضبوط بنیادوں پر استوار ہوئے ہیں ۔یاد رہے ڈاکٹر سجاد حیدر کریم نے یورپ اور پاکستان کے تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا اور ان کا سابق وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون سے قریبی رابط و تعلق تھا جسکی وجہ سے پاکستان کو یورپین پارلیمنٹ سے جی ایس پی پلس کا درجہ ملا اور پاکستانی نژاد برطانوی شہری ہوتے ہوئے انہوں نے مادر وطن کی ترقی اور خوشحالی کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا۔