مقبول خبریں
روٹری کلب کے راہنما ڈاکٹر سہیل قریشی کے اعزاز میں سماجی کمیونٹی شخصیت چوہدری محمود کا استقبالیہ
پاکستان سے آئے وکلا کے اعزاز میں ورلڈ وائیڈ سالیسٹرز کے ڈائیریکٹر محمد اشفاق کا استقبالیہ
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
سابق صدر پی ٹی آئی یارکشائر اینڈ ہمبر ریجن طاہر ایوب خواجہ کا اپنی رہائش گاہ پر محفل کا انعقاد
بے نظیر بھٹو: چراغ بجھ گیا لیکن روشنی زندہ ہے
پکچرگیلری
Advertisement
انٹر نیشنل میڈیکل ریلیف ایجنسی کا گونگے ،بہرے بچوں کے علاج کیلئے چیریٹی ڈنر کا انعقاد
مانچسٹر(محمد فیاض بشیر)انٹر نیشنل میڈیکل ریلیف ایجنسی جو کہ فروری 2001میں قائم ہوئی جس نے پاکستان میں پیدائشی طور پر سماعت سے محروم بچوں کے لئے دنیا کی جدید ترین سائنسی ٹیکنالوجی کوکلیر ایمپلانٹس کے ذریعے کان کے پچھلے حصے میں آپریشن کر کے ایک آلہ نصب کیا جاتا ہے جس سے گونگے بہرے بچے سننے کے قابل ہو جاتے ہیں،پروجیکٹ شروع کیا ہوا ہے برطانیہ میں یہ علاج نیشنل ہیلتھ سروس کے تحت مفت کیا جاتا ہے لیکن پاکستان جیسے ملک میں غریب کی پہنچ سے دور ہے لیکن انٹر نیشنل میڈیکل ریلیف ایجنسی نے اسے ممکن بنایا یہ سب کچھ برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی کے عطیات کی وجہ سے ممکن ہوا،یہ باتیں IMRAکے چیئرمین ڈاکٹر ہارون نے مانچسٹر کے مقامی ریسٹورنٹ ہال میں سالانہ چیریٹی ڈنر کے موقع پر کہیں،ان کا مزید کہنا تھا کہ اب ہم اس پروجیکٹ کو بڑے پیمانے پر کرنا چاہتے ہیں امید ہے آگے کی طرح کمیونٹی بڑھ چڑھ کر عطیات و صدقات دے گی،ممبر پارلیمنٹ محمد افضل خان کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی و کشمیری کمیونٹی چیریٹی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے جو کہ قابل ستائش ہے ہم سب کو ایسی چیریٹر کی ہر ممکن مدد کرنی چاہئے جو انسانیت کی خدمت اور معاشرے کی بہتری کیلئے عملی طور پر کام کر رہی ہیں،قونصل جنرل عامر آفتاب قریشی کا کہنا تھا کہ جب ڈاکٹر ہارون نے ان سے رابطہ کر کے اپنے پروجیکٹ بارے تفصیلی بتایا تو انہوں نے اس وقت تعاون کا فیصلہ کر لیا گو کہ حکومت پاکستان کو بھی اپنی ذمہ داری نبھانی چاہئے لیکن یہ کام اکیلے حکومت نہیں کر سکتی برطانیہ میں بسنے والی کمیونٹی مادر وطن کیلئے مختلف پروجیکٹ پر کام کر کے غریب عوام کا علاج معالجہ کرانے میں مدد گار ثابت ہو رہی ہے،چیریٹی کی تقریب میں پیشہ ور ڈاکٹرز بمعہ فیملی کے علاوہ،سیاسی،سماجی اور کمیونٹی شخصیات نے بھرپور شرکت کی اور دل کھول کر عطیات دیئے۔