مقبول خبریں
مسلم کانفرنس کے رہنما چوہدری بشیر رٹوی کی طرف سے چوہدری علی شان سونی کے اعزاز میں افطار پارٹی
کونسلر محمد صادق نے دوسری بار میئر لندن بارو آف سٹن کا حلف اٹھالیا، کمیونٹی کی مبارکباد
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پلیک گیٹ ہا ئی سکول بلیک برن میں تعینات ٹیچر کیتھرین نے روزے رکھنے شروع کر دیے
میرے سارے خواب سمندر جیسے ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
اسلامی، انسانی اور تحریک پاکستان میں خواتین نے تاریخی کردارادا کیا: زہرہ دین
مانچسٹر(محمد فیاض بشیر)ریئل اسٹیٹ کے کاروبار سے منسلک ممتاز بزنس وویمن زہرہ دین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام نے خواتین کو مثالی عزت، احترام، حقوق اور مقام عطا کیا، حضوراکرم ﷺنے ہمیں خواتین کے حقوق اور احترام کا درس دیا ہے۔ اسلامی، انسانی اور تحریک پاکستان میں خواتین نے تاریخی کردارادا کیا، پاکستان میں فیصلہ سازی سمیت ہر شعبے میں خواتین کا کردار اور تعداد بڑھنا خوش آئند ہےانہوں نے کہا کہ پاکستان میں یر شہری کوپینے کا صاف پانی میسر ہونا چاہیےجو کہ ان کا حق ھے،مگر حکومت کی ناکام پالیسوں کی وجہ سے غریب لوگوں کو بماریوں لاحق ھے، وہ علاج تو دور کی بات ھے،ان کے پاس دو وقت کں کھانے کوروٹی نیی ھے،ان کا مذید کہنا تھا کہ ملکہ ترنم نورجہاں مرحومہ کی طرح سوچیں جو ناکام ہونے سے نہیں ڈرتی تھیں کیونکہ ناکامی کامیابی کی جانب بڑھتا قدم ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ صنفی امتیاز کے خاتمے سے مہذب معاشرہ قائم ہوگا، خواتین کا باوقار مقام جمہوریت کا اصول ہے اور ہر شعبے میں خواتین کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرتے رہیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں آج خواتین مارچ اس لئے کرتی ہوں کیونکہ میں خواتین کے خلاف تشدد تسلیم نہیں کرتی، انہیں کام کی جگہ ہراساں کرنا تسلیم نہیں کرتی، مجھے دائرہ اقتدار میں اپنی آواز سننے کا حق ہے۔ میں اس لئے بھی مارچ کرتی ہوں کے ہمیں بڑھنے کے لئے ایک طویل راستہ ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ اج کی بیٹی کل کاروشن مستقبل ہے ، اگر ایک بچی کو تعلیم دیں گے تو گویا آپ نے پورے معاشرے کو تعلیم دی ہے،ہماری مائوں،بہنوں بیٹیوں کے حقوق کی بات کرنی ہے اور انہیں ہر ممکن تحفظ فراہم کرنا ہے۔ یوم پاکستان کے حوالے سے برطانیہ اور یورپ،میں نئی نسل کو بتانا ھو گا کہ پاکستان بے شمار قربانیاں دینے کے بعد معرض وجود میں آیا تھا،انہوں نے کہا کہ پاکستان میی دہشت گردی کے حوالے سے سب سے ذیادہ نقصان ھوا ہے اور پاکستان کی مسلح افواج نے آپریشن ضرب عضب اور ردالفساد سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کو جڑ سے اکھاڑ باہر پھینکا ہے ۔